منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کپواڑہ میں سیلابی صورتحال، رہائشی بستیاں زیر آب، لوگ محفوظ جگہ منتقل

ہندوارہ میں ۵ گاؤں مکمل طور پر زیر آب ‘۳۳۶ کنبوںکو محفوظ جگہ منتقل کیا گیا :ڈی سی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-30
in اہم ترین
A A
کپواڑہ میں سیلابی صورتحال، رہائشی بستیاں زیر آب، لوگ محفوظ جگہ منتقل

Water

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر//
شمالی ضلع کپواڑہ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔
ضلعی ترقیاتی کمشنر‘ آیوشی سدھان نے پیر کے روز کہاکہ پچھلے دو تین دنوں سے کپواڑہ میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس وجہ سے ندی نالوں میں پانی کی سطح کافی بڑھ گئی ہے ۔
سدھان نے کہاکہ ضلع بھر میں۲۰سے۲۵گاؤ ں سیلاب سے متاثر ہوئے اور وہاں پر پولیس، محکمہ مال کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ فی الحال ۱۳۳لوگوں کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا گیا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔
سدھان نے مزید بتایا کہ کپواڑہ ضلع میں فی الحال اسکولوں میں درس وتدریس کا کام کاج نہیں ہوگا۔ان کے مطابق سیلابی صورتحال کے پیش نظر اضافی ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کو طلب کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ دریاؤں اور ندی نالوں کے نزدیک جانے سے گریز کریں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں عارضی رہائشی سہولیات کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ متاثرین کو وہاں پر رکھا جاسکے ۔
سدھان نے کہاکہ ضلع بھر میں تعینات آفیسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بغیر اجازت کے اسٹیشن نہ چھوڑیں۔
اس دوران شمالی ضلع کپواڑہ اور ہندواڑہ میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔ پولیس ، ایس ڈی آر ایف اور مقامی رضا کار تنظیمیں متاثرین کی مدد کے لئے پیش پیش ہیں۔
کپواڑہ کے جگر پورہ ، کاواری، ماگام، نطنوسہ، علائی محلہ ، کالن گام، چوگی ، ویلگام ، بہی پورہ اور خمریال کی بستیاں زیر آگ آگئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سرحدی ضلع کپواڑہ میں نالہ پہرو میں پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے جس وجہ سے متعدد بستیاں زیر آب آگئی ہیں۔
فلڈ کنٹرول محکمہ کے مطابق نالہ پہرو میں پیر کے روز بارہ بجے پانی خطرے کے نشان کو پار کر گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نالہ پہرو میں اس وقت پانی کی سطح۸۷ء۱۵۹۷ میٹر ہے جو خطرے کے نشان سے ڈیڑھ میٹر زیادہ ہے ۔فلڈ کنٹرول محکمہ نے بتایا کہ ندی نالوں اور دریاوں کے اردگرد رہائش پذیر لوگوں سے تلقین کی گئی ہیں کہ وہ محتاط رہے ۔
نامہ نگار نے بتایا کہ نالہ پہرو میں پانی ٰخطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے جس وجہ سے ضلع بھر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور متعدد بستیاں زیر آب آگئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کپواڑہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اور ہینڈ لوم عمارت میں پانی گھس گیا جس وجہ سے وہاں پر موجود ریکارڈ کو فوری طورپر دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے ۔
ان کے مطابق کپواڑہ کے نطنوسہ، جگر پورہ ، کاواری، ماگام ، علائی محلہ ، کالن گام ، چوگی ، ویلگام اور بہی پورہ کی بستیاں زیر آب آگئی ہیں اور وہاں سے لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
کپواڑہ میں شمریال پل جوکہ گنڈ جاگیر کو ملاتا ہے پوری طرح سے ڈہہ گیا اور کئی علاقے اب کٹ کے رہ گئے ہیں۔
ڈی ڈی سی ممبر ظہور احمد نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کپواڑہ کے متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کاواری، اور نطنوسہ میں لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کرنے کی ضرورت ہے جبکہ جگر پورہ ، ماگام میں بھی پانی رہائشی بستیوں میں گھس گیاہے ۔ان کے مطابق سیلابی پانی نے کئی شاہراوں کو ناقابل آمدورفت بنا دیا ہے ۔
دریں اثنا ہندواڑہ کے کئی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال کے باعث لوگ دوسری جگہ منتقل ہونے پرمجبور ہو گئے ہیں۔
میدان چوگل ہندواڑہ میں مساجد کے لاوڈ سپیکروں پر اعلانات کئے جارہے ہیں کہ سیلاب سے متاثر ہ لوگوں کی مدد کیلئے نوجوان مدد کے لئے آگے آئیں۔نامہ نگار نے بتایا کہ کپواڑہ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں کپواڑہ اور ہندواڑہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خیمہ زن ہیں اور جہاں پر بھی لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کرنے کی ضرورت ہے وہاں پر امدادی ٹیمیں بھیجی جارہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آہوں اور سسکیوں کے بیچ ولیج ڈیفنس گارڈ سپرد خاک

Next Post

سربل سونہ مرگ میں برفانی تودا گر آیا‘کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
پہاڑی علاقوں میں ڈرائیوروں اور مسافروں کے تحفظ کیلئے ٹریفک ایڈوائزری

سربل سونہ مرگ میں برفانی تودا گر آیا‘کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.