ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

قدرت اور محکمہ بجلی میں معاہدہ

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-04-30
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

لگتا ہے کہ قدرت اور کے پی ڈی سی ایل(محکمہ بجلی) نے ہاتھ لایا ہے… انتخابات کے اس موسم میں ان دونوں نے گٹھ جوڑ کیا ہے… نہیں صاحب ووٹ حاصل کرنے کیلئے نہیں بلکہ ہم… ہم کشمیریوں کو بہار… موسم بہار میں سرما کا احساس دلانے کیلئے اتحاد کیا ہے… اور اگرواقعی میں ان کا یہی ارادی تھا‘ منصوبہ تھا یا پھر سازش تھی تو… تو کوئی انہیں جاکے کہہ دے کہ یہ دونوں اپنے اس منصوبے میں کامیاب نہیں بلکہ بہت زیادہ کامیاب ہو ئے ہیں … یقینا اس وقت کشمیر میں… موسم بہار میں موسم سرما کا احساس ہو رہا ہے اور… اور خوب ہو رہا ہے ۔ اگر آسمان سے جل برس رہا ہے اور اب متواتر کئی دنوں اور ہفتوں سے برس رہا ہے تو… تو کے پی ڈی سی ایل نے کشمیر کو تاریکیوں میں ڈبو کر موسم سرما کے سامان پیدا کئے ہیں… یا پھر اس سے بھی ایک قدم آگے کہ… کہ… موسم سرما میں سمارٹ میٹر والے علاقوں میں ۲۴ گھنٹوں میں اوسطاً بجلی تین مرحلوں میں ڈیرھ ڈیڑھ گھنٹے کیلئے بند رہتی تھی… یعنی ۲۴ گھنٹوں میں ساڈھے انیس گھنٹے بجلی دستیاب رہتی تھی… اس کے علاوہ شیڈول بھی دستیاب رہتا تھا…یعنی لوگوں کو خبر ہو تی کہ بجلی آئیگی کب اور جائیگی کب… لیکن صاحب اس وقت ایسا کوئی شیڈول دستیاب نہیں ہے… اسی طرح جس طرح بجلی دستیاب نہیں ہے کہ… کہ ۲۴ گھنٹوں میں بارہ گھنٹے بھی بجلی فراہم نہیں کی جا رہی ہے… ہم بات سمارٹ میٹر والے علاقوں کی کررہے ہیں… باقی علاقوں کا تو خدا ہی حافظ ہے ۔اس وقت بھی جب ہم اس کالم کو ضبط تحریر میں لا رہے ہیں آسمان پر کالے گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں… اور جل تھل جاری ہے جبکہ بجلی بھی اپنے گھر … بجلی گھر سدھائی گئی ہے … بجلی نہیں ہے ۔بات اگر صرف بارشوں کی ہوتی تو… تو تب بھی بات سمجھ میں آجاتی ‘ لیکن… لیکن بارشوں کے ساتھ جو ٹھنڈ ہے… جو سردی ہے… اللہ میاں کی قسم یہ سردی بھی ہمیں بہار میں جاڑے کا ہی احساس دلا رہی ہے اور… اور بڑی شدت سے دلا رہی ہے …کب تک یہ تو ہمیں معلوم نہیں … سوائے اس ایک بات کے کہ… کہ کے پی ڈی سی ایل ایسی ایک بھی کوشش نہیں کررہا ہے… اور بالکل بھی نہیں کررہا ہے کہ وادی میں اس وقت جو بجلی بحران اب کئی دنوں سے جاری ہے… اس بحران پر قابو پا لیا جائے کہ… کہ حکومت کی طرف سے ایسی کسی ضرورت کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا ہے اور… اور اس لئے نہیں کیا جارہا ہے کہ کے پی ڈی سی ایل نے قدرت کے ساتھ معاہدہ جو کیا ہے… بہا ر میں سرما کا احساس دلانے کا معاہدہ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارشیں:منگل کو کشمیر کے تمام اسکول بند رہیں گے

Next Post

کس کی مذہبی آزادی پر قدغن ہے؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کس کی مذہبی آزادی پر قدغن ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.