ممبئی// چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے جمعہ کو کہا کہ مجھے اگلے سال چنئی میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ مجھے نہیں معلوم کہ اگلا سال میرا آخری سال ہوگا یا نہیں۔
ٹاس جیتنے کے بعد دھونی نے کہاکہ ’’میرے لیے چنئی میں نہ کھیلنا ناانصافی ہوگی۔ مجھے وہاں ایک کھلاڑی یا ایک شخص کے طور پر بہت پیار ملا ہے۔ اگلے سال مجھے چنئی میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ اگلا سال میرا آخری سال ہوگا یا نہیں، میں نہیں جانتا لیکن میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اگلے سال ہم مضبوطی سے واپسی کریں گے۔