ممبئی// اپنی شاندار میچ جیتنے والی اننگ سے آئی پی ایل کے اس سیزن میں پہلی بارپلیئرآف دی میچ بننے والے وراٹ کوہلی نے کہا کہ بہت سارے جذبات تھے لیکن میں صرف چلنا چاہتا تھا بنگلورکے وراٹ نے گجرات کو آٹھ وکٹوں سے شکست دینے کے بعد کہا، ’’یہ میچ ہمارے لیے اہم تھا۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے، میں نے جتن اور بھجو پا سے کہا تھاکہ میں نے ٹیم کے لیے کچھ نہیں کیا، صرف یہی چیز مجھے چبھ رہی تھی، مجھے خوشی ہے کہ میں یہ کرنے میں کامیاب رہا اور اپنی ٹیم کے لیے دو پوائنٹس حاصل کیے۔ آپ کو صرف نقطہ نظر کو درست رکھناہوتا ہے، آپ سے امیدیں ہوتی ہیں کیونکہ اتنے برسوں تک آپ نے کیا ہے۔ آپ کو صرف محنت کرتے رہنا ہے، اپنی صلاحیتوں پرچلتے رہناہوتا ہے۔
وراٹ نے کہا، "کل میں نے نیٹ میں 90 منٹ گزارے، میں ہر گیند پر کلیرٹی چاہتاتھا۔ میں آج ہر گیند کھیلتے ہوئے پرسکون تھا، سوچ نہیں رہاتھا کہ اب تک کیاہوا ہے۔ میرے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے، ایسا میرے ساتھ 2014 میں ہوا تھا، میں شکایت نہیں کر سکتاہوں۔ کبھی میں ٹیم سے باہر ہوا تو کہیں میں نے ٹیم کو میچ جتائے۔ میں صرف سر نیچے کرکے اپنی ٹیم کے لیے پرفارم کرنا چاہتا ہوں۔ جب میں نے شامی کی سب سے پہلی گیند کھیلی تو مجھے لگاکہ آج کچھ بات ہے، میں لینتھ بال کھیل سکتا ہوں۔ پہلے ہی شاٹ سے میں جانتا تھا کہ آج مجھے اپنے شاٹ کو بیک کرنا ہوگا۔ اس پورے آئی پی ایل میں، اس پورے وقت مجھے کوئی شکایت یا پچھتاوا نہیں ہے۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے ایسے مداح ملے ہیں۔