ممبئی// سابق ہندوستانی بلے باز اور کرک انفو کے ایکسپرٹ آکاش چوپڑا کا ماننا ہے کہ اگر زنگ بیلس جل جائے اور گرتی نہیں ہے تو بلے باز کو آؤٹ کر دینا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات اس واقعہ کے بعد کہی جب جمعرات کو وانکھیڑے میں گجرات ٹائٹنز بمقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور کے میچ میں بیٹنگ کے لیے آنے والے گلین میکسویل راشد خان کی پہلی ہی گیند پر مکمل طور سے بٹ ہوئے اور گیند اسٹمپ سے ٹکرائی اور باؤنڈری کی طرف چلی گئی لیکن زنگ بیلس نہیں گری۔
چوپڑا نے کہاکہ "اگر لائٹ جل گئی تو بلے باز کو آؤٹ ہوجانا چاہئے اس میں کوئی شک نہیں، یہ زنگ بیلس ہیں، جو بہت بھاری ہوتی ہیں۔ جب لکڑی کے بیلس آئے تھے تو وہ اس لیے آئے تھے کہ اگر گیند تھوڑی سی بھی اسٹمپ پر لگے تو یہ گرجاتی تھیں۔ کبھی کبھی تو یہ ہوا زیادہ چلنے سے بھی گرجاتی تھی، تب ان کو گیلا کرکے رکھا جاتا تھا۔ آج کل زنگ بیلس ہلکا سا تھپکی لگاؤ تو گرتی نہیں ہے کیونکہ وہ بہت بھاری ہوتی ہیں۔ میرا تو یہ ماننا ہے کہ لائٹ جلتی ہے تو اسے آؤٹ دینا چاہئے۔ اس اصول کو بدلنے کی ضرورت ہے۔”