بنکاک// ہندوستان کی سرکردہ کھلاڑی پی وی سندھو نے جمعہ کو اپنے پرانے جاپانی حریف اکانے یاماگوچی کو تین گیمز کے مقابلے میں 21-15، 20-22، 21-13 سے شکست دے کر جمعہ کو تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
سندھو نے یاماگوچی کے خلاف میچ 51 منٹ میں جیت لیا۔ سندھو کا سیمی فائنل میں تیسرا سیڈ چین کی چن یو فی سے مقابلہ ہوگا۔ عالمی نمبر 7 سندھو نے نمبر 1 یاماگوچی پر اس جیت کے بعد اپنے کیریئر کے ریکارڈ کو 14-9 تک پہنچا دیا ہے۔
کوارٹر فائنل میں سندھو نے پہلا گیم آسانی سے جیتا لیکن دوسرا گیم ایک قریبی لڑائی میں ہار گئی۔ فیصلہ کن گیم میں سندھو نے اپنی رفتار کو تیز کرتے ہوئے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور آسانی سے گیم جیت کر آخری چار میں جگہ بنا لی۔