ممبئی//گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے بنگلور سے کل ملی آٹھ وکٹوں کی شکست کے بعد کہا کہ یہ میچ ان کے لئے ایک سبق ہے۔
ہاردک نے کہاکہ ’’ہم صرف برابر کا اسکور بنا سکے۔ ہم سوچ رہے تھے کہ ہم کم رفتار سے بولنگ کریں گے، رفتار بدلیں گے تو اچھا ہوگا، لیکن ہم کامیاب نہیں ہو سکے۔ ہم ایک کے بعد ایک وکٹ کھو رہے تھے، ہمیں اگلے میچوں میں یہی نہیں کرنا ہے۔ جب ہم پلے آف میں پہنچیں گے تو ہم جلد وکٹیں نہیں گنوانا چاہتے۔ یہ میچ ہمارے لیے ایک سبق ہے اور آئیے اسے اسی طرح دیکھتے ہیں۔ ردھیمان ساہا کو ہلکے ہیمسٹرنگ تھے اس لیے ہم نے اسے آرام دینے کا سوچا۔