ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اننت ناگ راجوری حلقہ؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-04-27
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

یقین کریں کہ ہماری سمجھ میں کچھ نہیں آرہا ہے… بالکل بھی آرہا ہے۔ وہ سب نہیں آرہا ہے جو اننت ناگ پونچھ راجوری لوک سبھا حلقے کے حوالے سے کہا جا رہا ہے… یہ کہا جارہا ہے کہ کچھ ایک سیاسی جماعتوں یا امیدواروں نے الیکشن کمیشن کو لکھا ہے… یہ لکھا ہے کہ وہ اس حلقے میں الیکشن کو موخر کیا جائے اور… اور اس لئے کیا جائے کیونکہ مغل روڈ برفباری کی وجہ سے بند رہتا ہے… ہماری سمجھ میں یہ نہیں آرہا ہے کہ اس حلقے میں الیکشن کا مغل روڈ کے ساتھ کیا تعلق ہے… ہماری سمجھ میں یہ بالکل بھی نہیں آرہا ہے اور… اور اس لئے نہیں آ رہا ہے کہ اگر مغل روڈ بند بھی ہو جائیگا… یا اگر یہ شاہراہ بند ہے تو… تو بھی اس کا پولنگ کے ساتھ کیا تعلق ہے… کیا پونچھ اور راجوری کے ووٹروں کو اننت ناگ اور اننت ناگ کے ووٹروں کوپونچھ اور راجوری ووٹ ڈالنے کیلئے آنا یا جانا ہے اور… اور اس آنے جانے کیلئے کیا مغل روڈ واحد رابطہ سڑک ہے ؟ہماری سمجھ میں یہ نہیں آرہا ہے… اسی طرح جس طرح ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آخر حد بندی کمیشن نے کیا سوچ کر اننت ناگ کی سیٹ کے ساتھ پونچھ راجوری کو ملایا… یہ بات ہماری سمجھ میں نہیں آرہی ہے… اسی طرح ہم یہ بھی سمجھنے سے قاصر ہیں کہ الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں ایک عدد خط کیوں جاری کیا ہے جس میں یو ٹی کی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے … کمیشن نے جب اس حلقے کیلئے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا تھا تو… تو اس وقت کیا وہ اس بات سے باخبر نہیں تھا کہ آیا موسم/ یا برفباری کی وجہ سے اس حلقے میں ووٹنگ متاثر تو نہیں ہو گی… یقینا کمیشن اور باتوں کے علاوہ ووٹنگ کی تاریخوں کو طے کرنے سے پہلے موسم کو بھی دھیان میں رکھتا ہے اور… اور سو فیصد رکھتا ہے… پھر آج کمیشن جموں کشمیر کی انتظامیہ سے موسم اور رابطہ سڑکوں کی حالت کے بارے میں رپورٹ طلب کیوںکررہا ہے …یقین کریں کہ ہماری سمجھ میں کچھ نہیں آرہا ہے اور… اور اس لئے بھی نہیں آرہا ہے کہ الیکشن موخر کرنے کا مطالبہ وہ جماعتیں بھی کررہی ہیں جو جماعتیں اننت ناگ حلقے میں الیکشن لڑ ہی نہیں رہی ہیں… بالکل بھی نہیں لڑ رہی ہیں…لیکن اب لڑنا چاہتی ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتی الٹنے کا سانحہ :گیارہ روز بعد ایک لڑکے کی لاش بر آمد

Next Post

کشمیرکابجلی بحران بے مقصد نہیں

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیرکابجلی بحران بے مقصد نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.