واشنگٹن//
امریکی سینیٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر جزوی پابندی کا بل منظور کر لیا۔
سوشل میڈیا کمپنی ٹک ٹاک کا اس حوالے سے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی آزادیٔ اظہارِ رائے کے خلاف ہو گی۔
دوسری جانب امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالرز کا امدادی بل بھی منظور کر لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین کو 60.8ارب ڈالرز کی ادائیگی اس اقتصادی امدادی بل کا حصہ ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لیے 26.4ارب ڈالرز کی امداد کا پیکیج بھی اس بل میں شامل ہے۔
امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ بل میں منظور ہونے والے 8 ارب ڈالرز بطور امداد تائیوان کو دیے جائیں گے۔
یہ بل دستخط کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کو بھیج دیے گئے ہیں۔