بیجنگ//
چین نے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے پیش نظر بدھ کو بلیو الرٹ جاری کیا۔
چین کے قومی موسمیاتی مرکز (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ آج سے جمعرات کی دوپہر تک گوئژو، ہنان، جیانگسی، گوانگسی اور گوانگ ڈونگ کے کچھ حصوں میں طوفان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ فی گھنٹہ 60 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔
مقامی انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تباہی سے بچنے کے لیے مناسب انتظامات کریں۔ اس کے علاوہ طلباء، مسافروں اور ڈرائیوروں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔