بڈگام//
جموں و کشمیر کے بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع کے بدرن، ماگام علاقے میں اْس وقت سنسنی پھیل گئی جب ترسیلی لائن بچھانے کی خاطر ایک پول کیلئے گڑھا کھودا جا رہا تھا جس دوران وہاں ایک گرینیڈ برآمد ہوا۔گرینیڈ برآمد ہونے کے فوراً بعد لوگوں نے نزدیکی پولیس اسٹیشن ماگام کو اطلاع دی جنہوں نے فوری طور ایک ٹیم کو وہاں روانہ کر دیا۔
بڈگام پولیس نے گرینیڈ کے آس پاس کے علاقے کو سیل کرکے عوامی نقل و حمل مسدود کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڑ نے دستی بم کو ناکارہ بنا کر ایک حادثے کو ٹال دیا۔