ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اودھم پور سیٹ کےلئے پولنگ شروع‘لوگوں کی لمبی قطاریں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-19
in تازہ تریں
A A
اودھم پور سیٹ کےلئے پولنگ شروع‘لوگوں کی لمبی قطاریں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/ 19 اپریل

جموں وکشمیر کی اودھم پور لوک سبھا سیٹ کے لئے جمعہ کی صبح برستی بارش کے بیچ پولنگ شروع ہوئی اور پولنگ بوتھوں پر صبح سے ہی ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آئیں۔

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

سرکاری ذرائع کے مطابق اس سیٹ کے لئے پولنگ کے پہلے مرحلے کے دوران قریب دس فیصد رائے دہندگان نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس لوک سبھا نسشت کی پولنگ کے لئے 2 ہزار 6 سو 37 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں جمعہ کی صبح 7 بجے پولنگ شروع ہوئی۔

رام بن میں قائم ایک پولنگ اسٹیشن پر پہلی بار اپنے ووٹ کا استعمال کرنے والی ایک خاتون ووٹر نے میڈیا کو بتایا”میں نے آج پہلی بار اپنے ووٹ کا استعمال کیا“۔انہوں نے کہا”میں نے جس امیدوار کو ووٹ دیا مجھے امید ہے کہ وہ ملک کی ترقی اور لوگوں کی خوشی و خوشحالی کے لئے کام کریں گے “۔

ایک عمر رسیدہ خاتون ووٹر نے بتایا”میں نے ووٹ ڈالا کیونکہ ہمیں روڈ، بجلی وغیرہ کی ضرورت ہے “۔انہوں نے کہا”میں کسی دقت کے بغیر اپنا ووٹ ڈالا، حکومت نے اچھے انتظامات کئے ہیں“۔

اس لوک سبھا نشست کے لئے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جتند رسنگھ سمیت 12 امید وار میدان میں ہیں جن میں سابق رکن پارلیمان چودھری لال سنگھ اور ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی کے جی ایم سروری بھی قابل ذکر ہیں۔اس سیٹ کے لئے 6 آزاد امیدا وار بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

حکام کے مطابق پولنگ کے پر امن اور احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے 11 ہزار پولنگ اسٹاف کو تعینات کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ حلقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس حلقے کی پولنگ کے لئے زائد از 16.23 لاکھ رائے دہندگان حق رائے دہی کے اہل ہیں۔

پانچ اضلاع کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن، اودھم پور اور کٹھوعہ پر محیط اودھم لوک سبھا سیٹ 18 اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے ۔قابل ذکر ہے کہ سال 2019 میں دفعہ 370 کی تنسیخ اور ریاست کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے بعد جموں وکشمیر میں پہلی بار پولنگ ہو رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنہا کا محکمہ صنعت وحرفت اور جیولوجی و مائننگ محکمے کی کاکردگی کا جائزہ

Next Post

رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
کشمیر میں شبانہ بارشیں، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج

رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.