ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

رفیع آباد میں نشہ خور نوجوان کے ہاتھوں ماں کا قتل

علاقے کے لوگ سکتے ہیں ‘سخت کارروائی کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-16
in مقامی خبریں
A A
بٹہ میں ۴۵ سالہ شہری کو چاقو کے حملے میں مارا گیا

Katil

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
شمالی ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد سوپور علاقے میں بیٹے نے ماں کا قتل کیا ، پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لا کر ملزم کو حراست میں لے لیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق ہادی پورہ رفیع آباد بارہ مولہ میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب بیٹے نے تیز دھار والے ہتھیار سے اپنی ماں کا بے دردی کے ساتھ قتل کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہادی پورہ رفیع آباد میں عامر وانی عرف گجنی نامی شخص نے ماں پر تیز دھار والے ہتھیار سے کئی وار کئے جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ قتل کی اس سنسنی خیز واردات کے بعد پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور انہوں نے ملزم کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ پیر کی صبح ہادی پورہ رفیع آباد میں مرد و زن سڑکوں پرنکل آئے اور قتل کی اس سنسنی خیز واردات میں ملوث نوجوان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا۔
مقامی لوگوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ملزم منشیات کا عادی ہے ۔انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس طرح کے واقعات پر قابو پایا جاسکے ۔
مقامی لوگوں کا مزید کہناتھاکہ ہادی پورہ رفیع آباد میں اس طرح کا واقع رونما ہونا ناقابل برداشت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات نے سماج کو اندر سے کھوکھلا کیا ہوا ہے لہذا اب سب کو اس کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے ۔انہوں نے قتل کی اس سنسنی خیز واردات میں ملوث ملزم کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا ۔
دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا کہ قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں دفعہ ۳۰۲کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لاپتہ شہری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد

Next Post

وادی کے میدانی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
۱۲ سے ۱۴؍اپریل تک ہلکی بارشوں کا امکان ‘گرمی کا زور ٹوٹ جائیگا

وادی کے میدانی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.