سرینگر//
جموںکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے شالہ ٹینگ علاقے میں دریائے جہلم سے لاپتہ شہری کی لاش برآمد کی گئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح شالہ ٹینگ کے نزدیک دریائے جہلم میں چند مقامی افراد نے لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو آگاہ کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کوتحویل میں لے کر اس کی شناخت فیاض احمد خان ولد محمد شفیع خان ساکن خانقاہ معلی سری نگر کے بطور کی ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ۸؍اپریل کو لاپتہ ہوئے فیاض احمد خان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔