سرینگر//
سالانہ امر ناتھ یاترا ۲۹جون سے شروع ہوکر۱۹؍اگست کو مکمل ہوگی۔
امر ناتھ شرائن بورڈ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سالانہ امر ناتھ جی یاترا کے حوالے سے تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ امسال۲۹جون سے سالانہ امر ناتھ یاترا شروع ہوگی جو ۱۹؍اگست کو اختتام تک پہنچے گی۔
ان کے مطابق ۱۵؍اپریل سے ایڈوانس رجسٹریشن کا عمل ہو گا۔
معلوم ہوا ہے کہ سالانہ امر ناتھ جی یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیوں نے بھی تیاریاں شروع کی ہیں جبکہ یاترا روٹوں پرموجود برف کو ہٹانے کا کام بھی شدومد سے جاری ہے ۔