نئی دہلی// نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے تمام شہریوں کو بیساکھی، میشادی، ویساکھڑی، پوتھنڈو، ویشو، نئے سال اور بوہاگ بیہو پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
مسٹر دھنکھڑ نے سنیچر کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ‘‘ملک بھر میں منفرد ناموں اور مختلف روایات کے ساتھ منائے جانے والے یہ تہوار ہمارے شاندار ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ تہوار امید کی ایک نئی روح اور ایک خوشحال مستقبل کی امید کا اظہار کرتے ہیں۔’’
انہوں نے کہا ‘‘نئی شروعاتوں کی خوشی کو گلے لگاتے ہوئے ، آئیے ہم اپنے آپ کو تنوع میں اتحاد کے جذبے سے وابستہ کریں جو ہندوستان کی تہذیبی اقدار کی وضاحت کرتا ہے ۔’’
مسٹر دھنکھڑنے کہا ‘‘بیساکھی، میشادی، ویساکھڑی، پوتھنڈو، ویشو، نئے سال اور بوہاگ بیہو کے پرمسرت موقع پر، میں تمام شہریوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہ مبارک موقع ہر ایک کی زندگی میں خوشی، کامیابی اور تکمیل لائے ۔