نئی دہلی،// ماؤ نوازکی لعنت کو ختم کرنے اور لوگوں کے لئے امن اور ترقی کی زندگی کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے چھتیس گڑھ میں ایک انکاؤنٹر میں 27 نکسلیوں کو مارنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی تعریف کی ہے ۔
مسٹر مودی نے بدھ کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ٹویٹر پر ایک پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "اس اہم کامیابی کے لیے ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ۔ ہماری حکومت ماؤ ازم کی لعنت کو ختم کرنے اور لوگوں کے لیے امن اور ترقی کی زندگی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔”
نرائن پور، چھتیس گڑھ میں 27 خوفناک دہشت گردوں کی ہلاکت کو نکسل ازم کے خاتمے کی لڑائی میں ایک تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا تھا کہ حکومت اگلے سال 31 مارچ سے پہلے نکسل ازم کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ چھتیس گڑھ کے چار مختلف اضلاع کے سیکورٹی فورسز نے بدھ کو ایک تصادم میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی، جس میں 27 نکسلیوں کو ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے ۔ مقابلے کے دوران ایک فوجی بھی شہید اور دوسرا زخمی ہوا۔