نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو جرمنی کے نئے چانسلر ڈی فریڈرک مرز سے ٹیلی فون پر بات کی اور ہندوستان-جرمنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
مسٹر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ "جرمن چانسلر ڈی فریڈرک مرز سے بات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ہندوستان اور جرمنی کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں۔’’