سرینگر//
شمالی کشمیر کے بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کی طرف سے جو ضلع میں کرائے پر رہ رہے تھے‘ ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ کل کے جنسی زیادتی کے پیش نظر پولیس نے بدھ کے روز سرینگر میں مکان مالکان پر زور دیا کہ وہ اپنی جائیدادوں کو کرائے پر دینے سے پہلے کرایہ دار کی تصدیق کروا لیں ۔
سرینگر پولیس کے ترجمان نے مکینوں سے کرایہ داروں کو رجسٹر کرنے کیلئے کہتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا’’کل کے اغوا اور جنسی زیادتی کے کیس کے پیش نظر، سب سے دوبارہ درخواست کی جاتی ہے کہ کرایہ دار کی تصدیق کروائی جائے۔ یہاں رفیع آباد، سوپور کے۳ مجرمانہ ذہنیت والے افراد ملباغ کے علاقے میں کرائے پر رہ رہے تھے ۔ مالک مکان نے کرایہ دار کی جانچ نہیں کرائی وہ بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرے گا‘‘۔
سرینگر ضلع کے صورہ کے ملباغ علاقے میں ایک نابالغ سمیت تین افراد کو منگل کو پولیس نے مبینہ طور پر ایک نابالغ لڑکی کے اغوا اور جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔