ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یہ کس کا کھیل ہے ؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-04-10
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

دو باتیں :پہلی بات یہ ہے کہ ہمارا… ہم لوگوں کا جاننا اور ماننا ہے کہ سیاستدان اچھے نہیں بلکہ گندے بندے ہو تے ہیں … یہ چور اچکوں اور لٹیروں سے بھی گئے گزرے ہو تے ہیں… بدعنوانیوں میں ان کا کئی ثانی نہیں ہو تا ہے… ظلم کرنے پر آجائیں تو … تو چنگیز خان بھی پسینہ پسینہ ہو جائے ۔دوسری بات یہ کہ حج یا عمرہ کی ادائیگی کا تعلق پیسوں سے نہیں بلکہ تقدیر اور قسمت سے ہے… جس کو بلاوا آجائیگا وہیں حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرتا ہے ۔ بظاہر ان دو باتوں کا آپس میں کوئی جوڑ‘ کوئی تعلق نہیں ہے اور… او ر بالکل بھی نہیں ہے … لیکن تعلق ہے… تعلق ہے ۔ ہم نے کل ایک سیاستدان کو عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرتے ہوئے دیکھا… اس میں کوئی انوکھی بات نہیں ہے… انوکھی بات یہ ہے کہ ہم میں سے اگر کوئی حج یا عمرہ پر جائے اور… اور خانہ کعبہ کو چھو لے یا خانہ کعبہ کی دیوار پر ہاتھ پھیر سکے تو… تو ہم اس کو خوش قسمت سمجھتے ہیں… ہم سمجھتے ہیں کہ اس کی زندگی کا میاب ہو گئی… لوگ اس کی قسمت پر رشک کرتے ہیں… اسے خوس قسمت سمجھتے ہیں… خانہ کعبہ کی دیوار کو محض چھونے سے اسے خوش قسمت سمجھا جاتا ہے… کل پاکستان کے وزیر اعظم‘شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے کے آخرپر عمرہ کی سعادت حاصل کر تے ہیں… اس دوران ان کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا اور شبہاز شریف خانہ کعبہ کے اندر داخل ہو گئے … خانہ کعبہ کے اندر! … یہ سوچتے ہی ہمارا پورا وجود لرز جاتا ہے… ہم عام لوگوں کیلئے تو خانہ کعبہ کا دیدار ہی سب کچھ ہے… اس کی دیوار کو چھو لیں توہم خود کو خوش قسمت ترین سمجھتے ہیں…اور ایک شہباز شریف ہیں ‘ وہ سیاستدان ہیں‘ ایسے سیاستدان جن کو کئی کرپشن کیسوں کا سامنا رہا ہے‘ ایسے سیاستدان جنہیں چور اور اچکا سمجھا جاہے… جنہیں ایک اچھا مسلمان اور نہ اچھا انسان سمجھاتا ہے اور… اور یہ اچھا مسلمان اور نہ اچھاانسان جو کہ ایک سیاستدان بھی ہے… خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت حاصل کرتا ہے… یہ کس کا کھیل ہے‘ تقدیر کا قسمت کا‘ طاقت کا یا پھر رب کعبہ کا؟اللہ میاں کی قسم… اسی رب کعبہ کی قسم ہماری سمجھ میں کچھ نہیں آرہا ہے… بالکل بھی نہیں آرہا ہے… اگر آپ کی سمجھ میں کچھ آرہا ہے تو… تو پلیز ہمیں سمجھائے۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پناہ گزینوں کی الیکشن بائیکاٹ دھمکی

Next Post

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.