جموں/۲؍اپریل
جموںکشمیر بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) یونٹ کے صدر‘ رویندررینا نے منگل کے روز کہاکہ جموںکشمیر کی پانچ پارلیمانی نشستوں پر اپنے بل بوتے پر جیت حاصل کریں گے ۔
رینا نے کہاکہ انڈیاالائنس کے امیدواروں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
ان باتوں کا اظہار رینا نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
بی جے پی یونٹ صدر نے کہاکہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اپنے بل بوتے پر حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہوجائے گی۔
رینا نے کہاکہ نیشنل کانفرنس ، کانگریس اور پی ڈی پی نے صرف جھوٹے وعدئے کئے لیکن موجودہ حکومت نے جتنے بھی وعدئے کئے تھے انہیں پوراکیا گیا۔
بی جے پی یونٹ صدر نے مزید بتایا کہ چونکہ بی جے پی تعمیر وترقی میں یقین رکھتی ہے لہذا دوسری پارٹیوں کے لیڈران بھی یہ سمجھ چکے ہیں کہ لوگ بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدواروں کے حق میں ہی اپنی رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔
رینا نے کہا’’مودی جی نے سبھی مذاہب کے ماننے والوں کو انصاف فراہم کیا ، غریبوں کے لئے مفت راشن،کسانوں کو چھ چھ ہزار روپے اور پہاڑی قبیلوں سے وابستہ کنبوں کو ریزرویشن کی صورت میں ایک بہت بڑا تحفہ دیا گیا ہے ‘‘۔
بی جے پی یونٹ صدرنے مزید بتایا کہ سابقہ حکمرانوں نے جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ جھوٹے وعدئے کئے لیکن بی جے پی نے الیکشن سے قبل لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں پورا کیا گیا۔