نئی دہلی //
شیفالی بی۔ شرن نے پیر کو پریس انفارمیشن بیورو کی پرنسپل ڈائریکٹر جنرل کے طور پر چارج سنبھال لیا۔
شرن کو مسٹر منیش دیسائی کے ریٹائرمنٹ کے بعد یہ ذمہ داری دی گئی ہے ۔ وہ انڈین انفارمیشن سروس کی ۱۹۹۰بیچ کی افسر ہیں۔ انہوں نے تین دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر کے دوران وزارت خزانہ، صحت و خاندانی بہبود اور اطلاعات و نشریات ، پریس انفارمیشن بیورو آفیسر کے طور پر میڈیا پبلسٹی جیسے کام سنبھالنے کی کیڈر کی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ وہ الیکشن کمیشن کی ترجمان کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔
پریس انفارمیشن بیورو کے سینئر عہدیداروں نے چارج سنبھالنے پر محترمہ شرن کا خیرمقدم کیا۔