ممبئی// روی شاستری اور ڈینیل ویٹوری کے مطابق سن رائزرس حیدرآباد کے بلے باز راہل ترپاٹھی ہندوستانی ٹیم سے زیادہ دور نہیں ہیں۔
وہ نمبر تین اور چار پر ایک بیک اپ آپشن ہو سکتے ہیں۔ راہل نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں 13 اننگز میں 39 کی اوسط سے 393 رنز بنائے ہیں اور تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔
شاستری نے کہا، ’’وہ اب ہندوستانی ٹیم سے زیادہ دور نہیں ہیں۔ اگر کسی بھی کھلاڑی کی فارم خراب رہتی ہے یا کوئی انجری کا شکار ہوتا ہے تو وہ نمبر تین یا نمبرچار کے لیے ایک بہترین آپشن ہیں۔ انہیں براہ راست ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اگر وہ سیزن درسیزن اچھا کر رہے ہیں تو انہیں اس کا پھل ضرور ملنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا، “وہ ایک خطرناک کھلاڑی ہیں اور بے خوف ہو کر اپنے شاٹس کھیلتے ہیں۔ ان کا شاٹ سلیکشن کا عمل بہترین ہے۔ وہ گیندبازنوں کوبھی جلدی پڑھ لیتے ہیں اورپھر کسی بھی لینتھ پرمرضی کے مطابق شاٹ کھیلتے ہیں۔ ان کے پاس ہرگیند کے لئے پلان اے اورپلان بی ہوتاہے۔
ویٹوری نے بھی راہل کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’’ممبئی کے خلاف منگل کو کھیلی گئی اننگ ان کی بہترین اننگ تھی۔ وہ بمراہ جیسے اسکل گیند باز کے خلاف آسانی سے شاٹس مار رہے تھے۔ بمراہ نے ان پر شارٹ گیندیں پھینکیں، سلوورکیا، یارکربھی ڈالا لیکن راہل نے سب کو باؤنڈری کے پار بھیجا۔ وہ کسی بھی وقت دباو میں نظرنہیں آئے۔ وہ پہلے ہی گیند سے شاٹ لگانے کے لئے تیارتھے۔ وہ کسی بھی گیند باز کو مستحکم نہیں ہونے دیتے اور ان کی اچھی گیندوں کو بھی سبق سکھاتے ہیں۔