جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

نماز عید اور عید گاہ

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-03-30
in تازہ تریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

نہیں صاحب ہم کسی پر کوئی الزام عائد نہیں کررہے ہیں… ہمیں کسی کی نیت پر بھی شک نہیں ہے… لیکن … لیکن صاحب کچھ باتیں‘ کچھ حقائق ایسے ہیں جو کسی بات کی چغلی کھاتے ہیں… اس ایک بات کی کہ … کہ کیا واقعی میں سرینگر کا عید گاہ نماز عید ادا کرنے کے قابل نہیں ہے ‘ جیسا کہ کہا جا رہا ہے؟کسی کابینہ کے بغیر ہی خود کو وزیر مملکت کہنے اور سمجھنے والی درخشان اندرابی صاحبہ کاکہنا ہے کہ عید گاہ میں نماز عید اس لئے ادا نہیں کی جا سکتی ہے کیونکہ اسے کھیل کے میدان میں تبدیل کیا گیا ہے… پچھلے سال اندرابی صاحبہ کاکہنا تھا کہ نماز عید اس لئے ادا نہیں کی جا سکتی ہے کیونکہ موسم … خراب موسم اس بات کی اجازت نہیں دیتا ہے … محترمہ کا کہنا ہے عید گاہ کو نماز عید کے قابل بنانے کیلئے بہت وقت لگے گا … ہو سکتا ہے کہ ایسا ہی ہو لیکن… لیکن اگر ایسا ہی ہے اور… اور عید گاہ کو نماز عید کے قابل بنانے میں وقت لگے گا تو…تو کیا اس ضمن میں اب تک کیا گیا ہے ؟نماز عید کے قابل بنانے کیلئے کون سا تعمیری کام ہاتھ میں لیا گیا ہے … عید گاہ کی دیکھ بال کی ضرورت کی بات صرف عید کے موقع پر ہی کیوں جا تی ہے… جبکہ سال کے باقی گیارہ ساڑھے گیارہ ماہ مکمل خاموشی اختیار کی جا تی ہے… یقیناعید گاہ میں کھیل کود کی سرگرمیاں ہو رہی ہیں… بچے وہاں کھیل رہے ہیں…انہوں نے عید گاہ کو کھیل کے میدان میں تبدیل کیا ہے… لیکن… لیکن ماضی قریب میں جب وہاں عید کے بڑے اور عظیم الشان اجتماعات ہو تے تھے تو… تو کیا اس وقت عید گاہ میں کوئی کھیل کود نہیں ہو تا تھا… کیا تب بچے وہاں کھیلتے نہیں تھے؟کیا عید گاہ کو اب کھیل کے میدان میں تبدیل کیا گیا ہے ؟جواب آپ بھی جانتے ہیں اور… اور ہم بھی … اسی طرح جس طرح آپ اور ہم اس بات کو بھی جانتے ہیں…کہ آخر عید گاہ میں نماز عید کی ادائیگی کیوں ممکن نہیں بنائی جا رہی ہے … جبکہ اسے ممکن بنانا کوئی بڑی بات نہیں ہے اور… اور اندرابی صاحبہ جو وجوہات بتا رہی ہیں… اللہ میاں کی قسم وہ کوئی وجہ نہیں ہے… نماعید کی ادانہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے اور… اور اندرابی صاحبہ بھی یہ بات جانتی ہیں… لیکن مانتی نہیں ہیں… بالکل بھی نہیں ہیں۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر: پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری، سری نگر لہیہ شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند

Next Post

افسپا، ہٹائے جانے پر غور کا عندیہ

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
تازہ تریں

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

2025-07-03
امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال
تازہ تریں

امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال

2025-07-03
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

افسپا، ہٹائے جانے پر غور کا عندیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.