سرینگر//
وادی کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر بہتری درج ہوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دار لحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۴ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۸ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۷ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۳ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۴ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
محکمہ موسمیات سرینگر کے ڈائریکٹر مختار احمد نے کہا کہ۲۷مارچ سے دو مغربی ہوائوں کی لہریں یکے بعد دیگرے وارد وادی ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں۲۷؍اور۲۸مارچ کو کچھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ کچھ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
احمد نے کہا کہ بعد ازاں۲۸مارچ کی سہ پہر سے۲۹مارچ کی شام تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں دوسری مغربی ہوا کی لہر کے داخل ہونے کے باعث۲۹مارچ کی شام سے۳۱مارچ کی دوپہر تک پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔
ڈائریکٹر نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعد میں وادی میں۳۱مارچ کی سہہ پہر سے۵؍اپریل تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کسانوں سے کہا کہ وہ اس دوران باغوں اور کھیتوں سے متعلق آپریشنز معطل رکھیں اور یکم اپریل سے باغوں کی دوا پاشی و دیگر کام شروع کریں۔