پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جموں کشمیر سے افسپا کو ہٹایا جائیگا‘…..بعد ازاںیو ٹی کی پولیس سکیورٹی فراہم کرے گی :انوراگ ٹھاکر

’ہم نے امن و امان کی فضا قائم کرکے لوگوں کو بہت بڑی راحت دی ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-28
in اہم ترین
A A
راہل کی یاترا کشمیر میں امن کو خراب کریگی:ٹھاکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

جموں//
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے بدھ کے روز کہاکہ جموں وکشمیر میں نافذ افسپا کو ہٹا دیا جائے گا ۔
ٹھاکر نے کہاکہ افسپا کو منسوخ کرنے کے بعد جموں وکشمیرپولیس سیکورٹی فراہم کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس نے جموں وکشمیر کو دہشت گردی کے گڑھ میں تبدیل کیا تھا اور بی جے پی نے یہاں امن و امان کی فضا قائم کرکے لوگوں کو بہت بڑی راحت دی ۔
ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر نے ادھم پور میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ جموں وکشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر آچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت جس کی قیادت نریندر مودی کر رہے ہیں نے نئے کشمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ہے ۔
ٹھاکر کے مطابق جموں وکشمیر میں لاکھوں کی تعداد میں سیاح سیر وتفریح کی خاطر واردہو رہے ہیں ۔
افسپا کو ہٹانے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر نے کہاکہ چونکہ وادی کشمیر میں ماحول بدل رہا ہے لہذا افسپا کو بھی ہٹانے کا وقت آ چکا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ افسپا کو منسوخ کرنے کے بعد جموں وکشمیر پولیس سیکورٹی کے معاملات سنبھالے گی۔
مرکزی وزیر برائے اطلاعات ونشرعات نے کہاکہ کشمیر کو دنیا کی جنت کے طورپر جانا جاتا ہے لیکن کانگریس نے اس جنت کو دہشت گردی کے گڑھ میں تبدیل کر دیا ۔
ٹھاکر نے کہا’’کانگریس کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ہی جموں وکشمیر کے لوگوں کو وقتاً فوقتاً مشکلات کا سامنا کرناپڑا‘‘۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ دفعہ۳۷۰کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں حالات یکسر تبدیل ہوئے ۔انہوں نے کہا’’کشمیر میں دہشت گردی اورہڑتالیں قصہ پارینہ بن گئے اور لوگ اب آزاد ماحول میں سانس لے رہے ہیں‘‘۔
پارلیمانی چناو کے بارے میں پوچھے گئے اورایک سوال کے جواب میں ٹھاکر نے کہاکہ اس بار تاریخ رقم ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر کی پارلیمانی نشستوں پر بی جے پی کی جیت یقینی ہے کیونکہ گزشتہ چار برسوں کے دوران مرکزی حکومت نے یہاں کے لوگوں کیلئے اچھے کام کئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عید گاہ کھیل کے میدان میں تبدیل نماز عید ادا نہیں ہو سکے گی:اندرابی

Next Post

اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی میٹنگ میں حال و مستقبل پر تبادلہ خیال ہوگا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا فیصلہ 1971 میں ہی ہوجانا چاہیے تھا:راجناتھ

اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی میٹنگ میں حال و مستقبل پر تبادلہ خیال ہوگا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.