ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

میٹ پیپر:پیپر ماشی دستکاروں سے براہ راست چیزیں خریدنے والی کینیڈا کی تنظیم

’ ہم نے یہ مہم چند دستکاروں سے شروع کی ہے اور آگے ہمارا یہ نیٹ ورک مزید وسیع ہوجائے گا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-24
in مقامی خبریں
A A
میٹ پیپر:پیپر ماشی دستکاروں سے براہ راست چیزیں خریدنے والی کینیڈا کی تنظیم

SRINAGAR, MAR 23 (UNI):- MeetPaper- a Canadian organization which has established a direct-to-consumer chain to end the middleman menace and push exports of Papier Mâché - handover the first tranche of profit to the local artist, in Srinagar on Saturday. UNI PHOTO-1U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے پیپر ماشی کے دستکاروں کیلئے راحت اور شادمانی کی بات ہے کیونکہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک تنظیم نے ایجنٹوں یا دلالوں کے سسٹم کو ختم کرکے بر آمدات کے حصول کے لئے دستکاروں کے ساتھ براہ راست سلسلہ قائم کیا ہے ۔
میٹ پیپر نامی یہ تنظیم کشمیری دستکاروں کی شاندار کاریگری کو بین الاقوامی سامعین کے سامنے لاتی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ منافع براہ راست دست کار تک پہنچے ۔
مذکورہ تنظیم کے بانیان سنجے سوری، پرتیکشا پاٹھک اور شرون سوری نے حال ہی میں وادی کا دورہ کرکے منافع کی پہلی قسط مقامی دستکاروں میں تقسیم کی۔
کینیڈا کی تنظیم کا یہ اقدام پیپر ماشی کے زوال پذیر آرٹ کے تحفظ کو یقینی بنانے اور دستکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے ۔
اپنے دورے کے دوران میٹ پیپر کی یہ ٹیم وادی کے نامور دستکاروں سید اعجاز اور اختر میر سے ملاقی ہوئی۔
صدارتی ایواڑ یافتہ سید اعجاز کو کورونا دور کے دوران سخت مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے نتیجے میں وہ عیال کو پالنے کیلئے پیپر ماشی کے کام سے کنارہ کشی کرکے آٹو رکشا چلانے پر مجبور ہوئے تھے ۔اعجاز نے کہا’’یہ اس زوال پذیر آرٹ کو بحال کرنے کیلئے میٹ پیپر کا ایک انتہائی اہم اقدام ہے ‘‘۔
پیپر ماشی ایک منفرد کشمیری دستکاری ہے جس میں خوبصورت پیپر ماشی کے اشیا کی دلکشی مقامی و غیر مقامی خریداروں کو حیران کرتی ہے تاہم صدیوں پرانی یہ دستکاری بعض وجوہات کی بنا پر روبہ زوال ہے ۔
سنجے سوری نے کہا’’میٹ پیپر کی یہ پہل اس تفاوت کو دورکرنے کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے اوریہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ دستکاروں کو ان کے فن کی حقیقی قدر ملے ‘‘۔انہوں نے کہا’’دورے کے دوران دستکاروں نے اپنے مشکلات ہمارے ساتھ شیئر کئے اور یہ انکشاف کیا کہ کس طرح ان کے ہاتھوں کی بنائی چیزوں کو اچھی قیمتوں پر فروخت کیا گیا لیکن انہیں بہت کم معاوضہ دیا گیا‘‘۔
میٹ پیپر تنظیم کے دوران دستکاروں کو طبی و مالی امداد کے علاوہ دستکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے مزید سپورٹ کرنے پر بات چیت بھی شامل تھی۔
سوری نے کہا کہ میٹ پیپر کشمیری دستکاری اور عالمی منڈی کے درمیان خلیج کو پورا کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا’’میٹ پیپر دستکاروں سے براہ راست خرید کر، بر آمد کا انتظام کرکے اور شپنگ اور فروخت کرنے کے عمل کا انتظام کرکے ایک پائیدار ماحولیاتی نظام پیدا کرتا ہے جس سے دستکاروں ک فائدہ پہنچتا ہے اور ان کی روزی روٹی کو فروغ دیتا ہے ‘‘۔
میٹ پیپر کے ایک اور ممبر پرتیکشا پاٹھک نے کہا’’اخباروں میں کورونا کے دوران دستکاروں کو پیش آنے والے مشکلات کے بارے میں اخباروں میں خبریں پڑھنے کے بعد ہم نے یہ اقدام شروع کیا‘‘۔انہوں نے کہا’’ہمیں اخباروں سے معلوم ہوا کہ قومی و ریاستی ایوارڈ یافتہ دستکاروں کو روزی روٹی کیلئے اپنے پیشے کو خیر باد کہہ کر مزدوری کرنا پڑ رہی ہے ، کچھ آٹو رکشا چلا کر عیال کو پال رہے ہیں‘‘۔
پاٹھک نے کہا’’ایسے ہی واقعات سے ہمیں ایک ایسا پلیٹ فارم بنانے کی تحریک ملی جس سے ہم دستکاروں سے براہ راست چیزیں خرید سکیں اور ان کو بھر پور معاوضہ دے سکیں‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے یہ مہم چند دستکاروں سے شروع کی اور آگے ہمارا یہ نیٹ ورک مزید وسیع ہوجائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دو دن کے ناساز گار موسم کے بعد وادی میں دھوپ

Next Post

چاڈورہ میں۲۳سالہ نوجوان کی لاش بر آمد’ لواحقین نے لگایا قتل کا الزام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

چاڈورہ میں۲۳سالہ نوجوان کی لاش بر آمد’ لواحقین نے لگایا قتل کا الزام

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.