بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سیاسی جماعتوں کو فنڈنگ کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم

۲۱ مارچ تک تفصیلات میں الیکٹورل بانڈ کی خریداری کی تاریخ‘ خریدنے والے کا نام اورالیکٹورل بانڈ کی مالیت شامل ہوگی:سپریم کورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-19
in اہم ترین
A A
سپریم کورٹ الیکشن کمشنرز کی تقرری کے تنازع کی سماعت ۵۱مارچ کو کریگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

نئی دہلی//
سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کو سیاسی فنڈنگ کے لیے جاری کردہ متنازع الیکٹورل بانڈز کی تفصیلات ۲۱ مارچ تک جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے پیر کو جاری کردہ حکم کے بعد متوقع طور پر ان بانڈز کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو کی گئی فنڈنگ کی تفصیلات سامنے آسکتی ہیں جس میں کس ادارے یا شخص نے کس سیاسی جماعت کو کتنا چندہ دیا؟ جیسی تفصیلات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی آئینی بنچ نے سیاسی جماعتوں کے عطیات میں شفافیت کی درخواستوں پر۱۵فروری۲۰۲۴کے اپنے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے یہ ہدایات دیں۔ بنچ نے پھر کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انتخابی بانڈز کو غیر آئینی قرار دیے جانے کے ساتھ ہی ایس بی آئی کو الفا عددی نمبروں سمیت تمام تفصیلات کا انکشاف کرنے کی عدالت کی ہدایت کی تعمیل کرنی ہوگی۔
جسٹس چندر چوڑ اور جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گوئی، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل ایک آئینی بنچ نے ان مشاہدات کے ساتھ ایس بی آئی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ تفصیلات (سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق) حوالے کریں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے الیکشن کمیشن کو (جمعرات تک) ایک حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے کہ اس نے (بینک نے ) انتخابی بانڈز سے متعلق تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو بتا دی ہیں۔
آئینی بنچ نے کہا کہ ایس بی آئی کو بانڈزکی خریداری اور رسیدوں کے سلسلے میں تمام تفصیلات فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔
تاہم سپریم کورٹ نے۱۲؍اپریل۲۰۱۹کے عبوری حکم سے قبل انتخابی بانڈز کی تفصیلات کا انکشاف کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
سینئر ایڈوکیٹ ہریش سالوے ، ایس بی آئی کی طرف سے پیش ہوئے ، تمام تفصیلات دینے پر راضی ہوئے اور کہا’’ہمیں ہر معلومات ملیں گی۔ ایس بی آئی کسی بھی معلومات کو پوشیدہ نہیں رکھ رہا ہے ۔ ہم بانڈ نمبر دیں گے ‘‘۔
عدالت نے ۱۲؍اپریل۲۰۱۹کو اپنے عبوری حکم سے پہلے ۲۰۱۸میں اسکیم کے آغاز کے بعد سے جاری کردہ تمام بانڈز کے انکشاف سے متعلق درخواست پر غور کرنے سے انکار کردیا۔
بنچ نے کہا ’’ہمارے فیصلے میں ہم نے شعوری فیصلہ کیا ہے کہ کٹ آف تاریخ عبوری حکم کی تاریخ ہونی چاہیے ۔ ہم نے وہ تاریخ اس لیے لی کیونکہ ہمارا خیال تھا کہ ایک بار عبوری حکم سنانے کے بعد سب کو نوٹس دیا گیا تھا ‘‘۔
سپریم کورٹ نے غیرسرکاری تنظیم (این جی او ) ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کے وکیل پرشانت بھوشن کی اس درخواست پر بھی غور کرنے سے انکار کر دیا کہ بڑی سیاسی جماعتوں نے عبوری احکامات کے تحت الیکشن کمیشن کو اپنے بیانات میں چندہ دینے والوں کے نام ظاہر نہیں کیے ، حالانکہ کچھ چھوٹی پارٹیوں نے ایسا کیا تھا۔
تاہم، بنچ نے کہا ’’اگر ہم پچھلی تاریخ(۲۰۱۹)میں عبوری حکم سے پہلے ) پر واپس چلے جاتے ہیں تو یہ فیصلے پر نظرثانی کے مترادف ہوگا‘‘۔
عدالت نے سینئر وکیل مکل روہتگی کے دلائل پر غور کرنے سے انکار کر دیا، جو فکی اور ایسوچیم جیسے صنعتی اداروں کی طرف سے پیش ہوئے ۔
مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سیاسی پارٹیوں کی سازش کو بے نقاب کرنے کی کوشش کی اور سوشل میڈیا میں تفصیلات کو مسخ کرنے کا سلسلہ شروع کیا، جیسا کہ عدالت سے پہلے بھی لوگ مبینہ طور پر عدالت کو شرمندہ کرنے کے لئے میڈیا میں انٹرویو دینے لگے ہیں ۔ تاہم بنچ نے کہا ‘‘ہم قانون کی حکمرانی کے تحت چلتے ہیں… ہمارا مقصد صرف انکشافات کرنا تھا‘‘۔
سیاسی جماعتوں کو فنڈنگ دینے کا یہ نظام۲۰۱۷ میں بنایا گیا تھا۔ اس نظام کے تحت سیاسی جماعتوں کو فنڈ دینے لیے جاری کردہ بانڈز میں یہ بات صیغۂ راز میں رکھی گئی تھی کہ کس جماعت کو کس کمپنی یا فرد نے کتنی فنڈنگ کی ہے۔
بھارت کی اپوزیشن جماعتوں اور سول سوسائٹی نے الیکٹورل بانڈز کی شفافیت پر کئی سوالات اٹھائے تھے اور اسے سپریم کورٹ میں چیلنج بھی کیا تھا جہاں سے گزشتہ ماہ ان بانڈز کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔
گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کے حکم پر کمپنیوں کے حاصل کردہ بانڈز کی تفصیلات جاری کی گئی تھیں تاہم ان میں یہ بات شامل نہیں تھی کہ کس کمپنی نے کس پارٹی کو کتنا فنڈ دیا۔ اسٹیٹ بینک کو دیے گئے حالیہ حکم نامے میں یہ تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کا یہ حکم ایسے وقت میں آیا ہے جب آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
سیاسی جماعتوں کو کارپوریٹس اور کاروباری اداروں سے فنڈنگ بھارت میں ایک حساس مسئلہ سمجھا جاتا ہے۔گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کی جانب سے الیکٹورل بانڈز کو غیر قانونی قرار دینے اور چندہ دینے اور لینے والوں کی تفصیلات سامنے لانے کے احکامات کی وجہ سے انتخابات سے قبل یہ معاملہ سیاست کا محور بنا ہوا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سابق امریکی اسپیکر بھی نیتن یاہو پر پھٹ پڑیں

Next Post

کے ڈی اے کی کرگل میں آدھے دن کی ہڑتال کی کال‘لہیہ میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
کے ڈی اے کی کرگل میں آدھے دن کی ہڑتال کی کال‘لہیہ میں احتجاج

کے ڈی اے کی کرگل میں آدھے دن کی ہڑتال کی کال‘لہیہ میں احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.