منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سابق امریکی اسپیکر بھی نیتن یاہو پر پھٹ پڑیں

اسرائیل میں نئے انتخابات کی حمایت کردی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-19
in عالمی خبریں
A A
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف

وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ

واشنگٹن//
سابق امریکی اسپیکر نینسی پلوسی نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے امریکی سینیٹر چک شومر کے اسرائیل میں نئے انتخابات سے متعلق بیان کی حمایت کردی ہے۔امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ امریکی ایوان میں منتخب اعلیٰ سیاسی یہودی شخصیت سینیٹر چک شومر کے بیان کو سنا جانا چاہیے کیونکہ جیسے جیسے غزہ میں انسانی بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے اسرائیل کی ساکھ داؤ پر لگتی جا رہی ہے۔
نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کی خدمت کرنے سے زیادہ اسے نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹر شومر کا بیان فلسطینی اتھارٹی کے کمزور ہونے اور دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے خطرناک شدت پسندانہ رویے پر اظہار تشویش تھا۔
نینسی پلوسی نے مزید کہا کہ چک شومر کے بیان پر اسرائیلی وزیراعظم کے ردعمل سے ثابت ہوتا ہے کہ شومر نے جن تحفظات کا اظہار کیا تھا وہ کتنے اہم ہیں، ان کی تقریر ایک بہادرانہ اور محبت سے لبریز تقریر تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم کسی ملک کو امداد دیتے ہیں تو ہم اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ وہ ہماری انسانی امداد کے راستے میں رکاوٹ نہ بنے، شاید اسرائیلی وزیراعظم لاعلم ہیں یا پھر انہیں گمراہ کن معلومات میسر ہے کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ غزہ کے انسانی بحران کو دنیا کس نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے دیرینہ حامی اور سینیئر یہودی سیاستدان امریکی سینیٹر چک شومر نے اسٹیٹ آف یونین میں اپنی تقریر کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے اسرائیل میں نئے انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔
اپنی تقریر میں مذاکرات کاروں پر کسی بھی طرح قیام امن کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے شومر کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو مسترد کرنا اسرائیل کی سنگین غلطی ثابت ہو سکتا ہے۔
بعد ازاں صدر جو بائیڈن نے بھی غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش اور اسرائیلی وزیراعظم کے رویے پر تنقید پر مشتمل سینیٹر چک شومر کی تقریر کو کئی امریکیوں کی آواز کہتے ہوئے اسے ایک بہترین تقریر قرار دیا تھا
۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیلی فورسز کا الشفا اسپتال پر چھاپہ اور بمباری

Next Post

سیاسی جماعتوں کو فنڈنگ کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف
عالمی خبریں

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف

2026-09-15
وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ
عالمی خبریں

وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ

2026-09-15
آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران، عمان نے خلیجی اجلاس ملتوی کردیا
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران، عمان نے خلیجی اجلاس ملتوی کردیا

2026-09-15
عالمی خبریں

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں کم از کم 21 افراد ہلاک، کئی زخمی

2026-09-15
عالمی خبریں

ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق

2026-09-15
عالمی خبریں

غزہ پر فلم کے معاملے میں اسرائیلی وزیر کی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کرنے کی دھمکی

2026-09-15
عالمی خبریں

اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو ‘ختم کرنے’ کی دھمکی

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
سپریم کورٹ الیکشن کمشنرز کی تقرری کے تنازع کی سماعت ۵۱مارچ کو کریگی

سیاسی جماعتوں کو فنڈنگ کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.