بدھ, مئی 21, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کانگریس نے انتخابی بانڈزکو ‘چندہ دو، دھندہ لو’ کی پالیسی قراردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-15
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جنرل چوہان نے سورت گڑھ ملٹری اسٹیشن اور نلیا ایئربیس کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا

ریکھا دہلی کی ترقی کے معاملے پر جھوٹے بیان دے رہی ہیں: یادو

نئی دہلی//کانگریس نے مودی حکومت کے انتخابی بانڈ جاری کرنے کے فیصلے کو لوٹ کی پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بی جے پی کا خزانہ بھرنے کے لئے پیسہ اکٹھا کرنے کی ‘چندہ دو، دھندہ لو’ کی اس کی پالیسی ثابت ہوئی ہے ۔
کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی پارٹیوں کو الیکٹورل بانڈز کے ذریعے ملنے والے عطیات کی فہرست کو عام کرنے کے جواب میں کہا کہ حکومت کی الیکٹورل بانڈ پالیسی نے واضح کر دیا ہے کہ اس نے صرف ان کمپنیوں اور افراد کو کام دیا ہے جنہوں نے انتخابی بانڈز کے ذریعے بی جے پی کو چندہ دیا۔
انہوں نے کہا، "انتخابی بانڈز سے متعلق معلومات کے منظر عام پر آنے کے بعد سے یہ پہلا تجزیہ ہے ، جسے ایس بی آئی نے انتخابات کے بعد تک ملتوی کرنے کی کئی ہفتوں کی کوششوں کے بعد کل رات عام کردیا۔ اس میں 1300 سے زیادہ کمپنیاں اور افراد نے انتخابی بانڈز کی شکل میں چندہ دیا ہے ، جس میں 2019 کے بعد سے بی جے پی کو 6000 کروڑ روپے سے زیادہ کا عطیہ شامل ہے ۔ "اب تک موصول ہونے والا انتخابی بانڈز کا ڈیٹا بی جے پی کی کم از کم چار کرپٹ پالیسیوں کو سامنے لاتا ہے ۔”
ترجمان نے کہا، "پہلا ہے چندہ دو، دھندہ لو۔ ایسی کئی کمپنیوں کے معاملات ہیں جنہوں نے الیکٹورل بانڈز عطیہ کیا ہے اوراس کے فوراً بعد حکومت سے بہت زیادہ فوائد حاصل کیے ہیں۔ ان میں میگھا انجینئرنگ اینڈ انفرا نے 800 کروڑ روپے سے زیادہ انتخابی بانڈز میں دیے ہیں۔ اپریل 2023 میں، انہوں نے 140 کروڑ روپے کا عطیہ دیا اور ٹھیک ایک ماہ بعد اسے 14400 کروڑ روپے کا تھانے بوریولی ٹوئن ٹنل پروجیکٹ ملا۔ دوسرا جندال اسٹیل اینڈ پاور نے 7 اکتوبر 2022 کو الیکٹورل بانڈز میں 25 کروڑ روپے دئے اور صرف 3 دن بعد وہ 10 اکتوبر 2022 کو گارے پالما 4/6 کوئلے کی کان حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
انہوں نے الیکٹورل بانڈز کو ہفتہ وصولی جیسا قدم قرار دیا اور کہا، "بی جے پی کی ہفتہ وصولی کی پالیسی بہت آسان ہے – ای ڈی، سی بی آئی، آئی ٹی کے ذریعے کسی کمپنی پر چھاپہ مارو اور پھر کمپنی کی سیکورٹی کے لیے ہفتہ "عطیہ” مانگو۔ سرفہرست 30 عطیہ دہندگان میں سے کم از کم 14 پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس سال کے شروع میں کی گئی ایک تحقیقات میں پتہ چلا کہ ای ڈی، سی بی آئی، آئی ٹی کے چھاپوں کے بعد کمپنیوں کو انتخابی ٹرسٹوں کے ذریعے بی جے پی کو چندہ دینے کے لئے مجبور کیا گیا تھا۔ ہیٹرو فارما اور یشودا اسپتال جیسی کئی کمپنیوں نے انتخابی بانڈز کے ذریعے چندہ دیا ہے ۔
مسٹر رمیش نے کہا، ‘‘انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ دسمبر میں شرڈی سائی الیکٹریکلز پر چھاپہ مارا اور جنوری میں انہوں نے انتخابی بانڈز کے ذریعے 40 کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔ فیوچر گیمنگ اینڈ ہوٹلز نے 1200 کروڑ روپے سے زیادہ کا عطیہ دیا ہے ، جو اب تک کے اعدادوشمار میں سب سے بڑا عطیہ ہے ۔ اس کی کرونولاکی ہے کہ دو اپریل 2022 کو ای ڈی نے فیوچر پر چھاپا مارا اور 5 روز بعد 7 اپریل کو الیکٹورل بانڈ میں اس نے 100 کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔ اکتوبر 2023 میں، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے فیوچر پر چھاپہ مارا اور اسی ماہ انہوں نے الیکٹورل بانڈز میں 65 کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الیکٹورل بانڈز کے بارے میں مکمل معلومات نہ دینے پر سپریم کورٹ ناراض

Next Post

بھوٹان کو ہماری دوستی اور تعاون پر یکساں اعتماد ہو سکتا ہے : ہندوستان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں این سی سی کا کردار قابل ستائش : جنرل چوہان
قومی خبریں

جنرل چوہان نے سورت گڑھ ملٹری اسٹیشن اور نلیا ایئربیس کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-20
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ریکھا دہلی کی ترقی کے معاملے پر جھوٹے بیان دے رہی ہیں: یادو

2025-05-20
Amit shah
قومی خبریں

شاہ نے نیا او سی آئی پورٹل لانچ کیا

2025-05-20
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے تمام ریٹائرڈ جج مساوی پنشن کے حقدار: سپریم کورٹ

2025-05-20
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

شیوراج کل ناگپور میں زراعت اور دیہی ترقی کی اسکیموں کا جائزہ لیں گے

2025-05-17
قومی راجدھانی خطے میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرے گا دہلی-دہرا دون ہائی وے : ملہوترا
قومی خبریں

قومی راجدھانی خطے میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرے گا دہلی-دہرا دون ہائی وے : ملہوترا

2025-05-17
راہل کی معافی مانگنے کے مطالبے اور اڈانی گروپ کے معاملے کی تحقیقات پر تعطل برقرار
قومی خبریں

حکومت بتائے ہم نے فوجی کارروائی میں کتنے طیارے کھوئے : راہل

2025-05-17
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

عام آدمی پارٹی کا بکھراؤ قیادت کے بحران کا نتیجہ ہے : کانگریس

2025-05-17
Next Post
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘

بھوٹان کو ہماری دوستی اور تعاون پر یکساں اعتماد ہو سکتا ہے : ہندوستان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.