بدھ, ستمبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

الیکٹورل بانڈز کے بارے میں مکمل معلومات نہ دینے پر سپریم کورٹ ناراض

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-15
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا

کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے جمعہ کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی الیکٹورل بانڈز کے یونک الفا نیومیرک نمبروں سمیت مکمل تفصیلات (جسے الیکشن کمیشن کو اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا ہوتا ہے ) کا انکشاف نہ کرنے پر سرزنش کی اور اسے نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گاوئی، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی آئینی بنچ نے ایس بی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ الیکٹورل بانڈز جاری کرنے والے بینک نے ہر ایک بانڈ کا یونک الفا نیومیرک نمبر کا انکشاف نہیں کیا ہے ۔
عدالت عظمیٰ کے سامنے سینئر وکیل کپل سبل نے دلیل دی کہ 15 فروری 2024 کے آئینی بنچ کے فیصلے کے مطابق تمام تفصیلات کا انکشاف کیا جانا چاہیے تھا۔
اس پر سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے کہا کہ چونکہ ایس بی آئی فیصلے میں فریق ہے ، اس لیے اسے نوٹس جاری کیا جا سکتا ہے ۔
بنچ نے کہا کہ ایس بی آئی کے وکیل کو یہاں ہونا چاہئے تھا۔ بنچ نے کہا ‘‘اگر آپ فیصلے کو دیکھیں گے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ہم نے بتا دیا ہے کہ بانڈ نمبر فراہم کرنا ہوگا’’۔
اہم درخواست گزار این جی او ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کی جانب سے ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن پیش ہوئے ۔
الیکشن کمیشن کی درخواست پر بنچ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں جمع کرائے گئے الیکٹورل بانڈز کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے مقصد سے اسکین کرکے واپس کی جانی چاہیے ۔
الیکشن کمیشن نے ایڈوکیٹ امیت شرما کے توسط سے عدالت عظمیٰ میں ایک درخواست دائر کی جس میں 12 اپریل 2019 اور 2 نومبر 2023 کے اپنے سابقہ [؟][؟]احکامات کے لحاظ سے عدالت عظمیٰ کو جمع کرائے گئے الیکٹورل بانڈز کے اعداد و شمار کو جاری کرنے کی ہدایت کا مطالبہ کیا گیا۔
عدالت عظمیٰ کے 11 مارچ 2024 کے حکم کے مطابق، الیکشن کمیشن نے جمعرات کو ایس بی آئی کے ذریعہ دیے گئے الیکٹورل بانڈز کا ڈیٹا اپ لوڈ کردیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سہ فریقی سیریز کیلئے پاکستان آئیں گی، چیئرمین پی سی بی

Next Post

کانگریس نے انتخابی بانڈزکو ‘چندہ دو، دھندہ لو’ کی پالیسی قراردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا
قومی خبریں

انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا

2026-09-16
کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو
قومی خبریں

کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو

2026-09-16
کشاؤ پروجیکٹ سے دہلی کو ملے گا 109.9 ایم سی ایم اضافی پانی: ریکھا گپتا
قومی خبریں

کشاؤ پروجیکٹ سے دہلی کو ملے گا 109.9 ایم سی ایم اضافی پانی: ریکھا گپتا

2026-09-16
دفاعی شعبے میں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لیے آسان ہوگی راہ
قومی خبریں

دفاعی شعبے میں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لیے آسان ہوگی راہ

2026-09-16
قومی خبریں

عازمین حج کی میڈیکل جانچ کی مدت میں توسیع،اب 30ستمبر تک جانچ کرا سکتے ہیں

2026-09-16
قومی خبریں

مسافروں پر زیادہ ادائیگی کے لیے دباؤ ڈالنے کی پاداش ریپیڈو پر 10 لاکھ کا جرمانہ

2026-09-16
قومی خبریں

ڈاکٹر جتیندر سنگھ بدھ کو اسپیشل کیمپین 6 کے ویب پورٹل کا کریں گے افتتاح

2026-09-16
قومی خبریں

ریلوے بورڈ کی ہدایت: تمام ہیلتھ یونٹس میں پینل میں شامل اسپتالوں کی فہرست آویزاں کی جائے گی

2026-09-16
Next Post
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس

کانگریس نے انتخابی بانڈزکو 'چندہ دو، دھندہ لو' کی پالیسی قراردیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.