سرینگر//
معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کیلئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں کشمیر پولیس نے بارہمولہ اور قاضی گنڈ میں تین منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے نشہ آور مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن پٹن کی ایک پولیس پارٹی نے کلسری پٹن میں گرڈ اسٹیشن کے نزدیک ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے ۶۷گرام (بشمول پالیتھین) چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس شخص کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن پٹن میں بند رکھا گیا۔بیان میں گرفتار شدہ کی شناخت عادل احمد تانترے ولد محمد مقبول ساکن آرم محلہ پٹن کے طور پر کی گئی ہے ۔
ادھر ایس ایچ او کریری کی سربراہی میں پولیس نے ٹاپر بالا کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران عامر الطاف پالہ ساکن کرانکہ شیون کالونی سوپور کو روک کر اس کی جامہ تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے۳۷۶نشہ آور کپشول برآمد ہوئے ۔
پولیس نے منشیات فروش کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
دریں اثنا وانپورہ قاضی گنڈ میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم اس نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم سلامتی عملے نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا لا کر نوجوان کو دھر دبوچا اور اس کے قبضے سے چار کلو گرام ممنوع نشیلی اشیائبرآمد کی ۔
منشیات فروش کی شناخت اعجاز احمد ولد عبدالستار بٹ ساکن کھار گنڈ قاضی گنڈ کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔