سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز کہا کہ خواتین جموں وکشمیر کے امن اور ترقی میں مثالی کر دار ادا کر رہی ہیں۔
سنہا نے کہا’’وہ یونین ٹریٹری کی مستقل اور جامع ترقی کو آگے بڑھاتی رہیں گی‘‘۔
ایل جی نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔
سنہا نے پوسٹ میں کہا’’عالمی یوم خواتین کے موقع پر میں ناری شکتی کو’نیا جموںکشمیر‘کی تقدیر تشکیل دینے اور ان کی بے لوث اور پر عزم کوشش کیلئے مبارکباد پیش کرتا ہوں‘‘۔
ایل جی نے کہا’’وہ امن اور ترقی کیلئے مثالی رول ادا کر رہی ہیں اور یونین ٹریٹری کی مستقل اور جامع ترقی کو آگے بڑھاتی رہیں گی‘‘۔
بتادیں کہ خواتین کا عالمی دن ہر سال دنیا بھر میں۸مارچ کو منایا جاتا ہے ۔ اس موقع کی مناسبت سے صنفی مساوات، تولیدی حقوق اور خواتین کے خلاف تشدد اور بد سلوکی جیسے مسائل پر توجہ دی جاتی ہے ۔