جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

دہلی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران نمازی کی مار پیٹ

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کا اہلکار معطل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-09
in مقامی خبریں
A A
دہلی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران نمازی کی مار پیٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

نئی دہلی//
قومی دارالحکومت دہلی کے اندرلوک میں آج نماز جمعہ کے دوران مکی جامع مسجد میں نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کچھ لوگ سڑک پر نماز پڑھنے لگے۔ اسی دوران باہر نماز پڑھنے والوں کو نماز کے دوران ہی دہلی پولیس کے ایک کانسٹیبل نے لات ماکر انھیں ہٹانے کی کوشش کی، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر اب وائرل ہورہا ہے۔
پولیس کی اس حرکت کے بعد مقامی لوگوں میں غصہ ہے۔ اسی لیے سینکڑوں افراد اندرلوک پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوکر اس پولیس افسر کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اس معاملے میں ایم سی ڈی کے ڈپٹی میئر آل محمد اقبال نے جوائنٹ کمیشنر سے فون پر بات کر اس معاملے کی جانکاری مانگی ہے۔ وہیں پولیس کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
شمال ڈسٹرکٹ ڈی سی پی ایم کے مینا کا کہنا ہے کہ پولس افسر کو معطل کردیا گیا ہے اور اس کے خلاف مزید سخت ایکشن بھی لیا جائے گا۔ یہ واقعہ اندرلوک علاقے میں موجود مکی مسجد کے باہر پیش آیا، اس معاملے پر ڈی سی پی نارتھ نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ اور قصوروار کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔
وائرل ویڈیو میں دکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگوں کا ایک گروپ سڑک پر نماز پڑھ رہا ہے اور جب پولیس اہلکار وہاں پہنچتا ہے اور انہیں اٹھنے کا حکم دیتے ہوئے لاتیں اور گھونسے مارنا شروع کر دیتا ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسر کے ذریعے مار پیٹ کے بعد لوگ مداخلت کرتے ہیں اور پولیس اہلکار کو مار پیٹ کرنے سے روکتے ہیں، جس کے بعد کانسٹیبل اور بھیڑ کے درمیان بحث شروع ہو جاتی ہے۔
اس کے بعد لوگوں کا ہجوم مسجد سے نکل کر اندر لوک تھانے کا گھیراؤ کرتے ہوئے احتجاج کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ فوری طور پر اس پولیس افسر کو معطل کیا جائے جس نے نماز پڑھتے ہوئے لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں جلدازجلد اسمبلی الیکشن ہونے چاہئیں:آزاد

Next Post

’دشمن کی نقصان پہنچانے کی صلاحیت محدود‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
’سکیورٹی کومزید مضبوط کیا جائے‘:ڈی جی پی سوائن کا ضلع کولگام میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

’دشمن کی نقصان پہنچانے کی صلاحیت محدود‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.