ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سی بی آئی کی ٹیم سندیش کھالی میں مختلف مقامات پر جانچ کررہی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-09
in قومی خبریں
A A
سینئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

کلکتہ//سی بی آئی اچانک سندیش کھالی میں ایک دیہاتی کے گھر پہنچ گئی۔ مرکزی فورسز نے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔ اس گھر میں کیا ہے ؟ اس کو لے کر قیاس آرائی کا بازار گرم ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق اس گھر کے مالک کا نام علی ملا ہے ۔ وہ کھیتی باڑی کرتا ہے ۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس شخص کا 5 جنوری کو سندیش کھالی میں ای ڈی پر حملے سے کیا تعلق ہے ۔
سی بی آئی سندیش کھالی کے دگری پاڑہ گاؤں میں دین علی ملا کے گھر گئی۔ گھر کے اندر عورتیں تھیں۔ سی بی آئی کی خواتین افسروں کو اندر بھیجا گیا۔ مرکزی ایجنسی کے افسران جب گھر پہنچے تو گھر کی خواتین نے کہا کہ وہ کھانا کھا رہی ہیں۔ اس لئے بعد میں آئیں ۔
بعد میں سی بی آئی کے افسران گھر میں داخل ہوئے اور تلاشی شروع کردی۔ انہوں نے دین علی ملا کے پوتے کا فون ضبط کرلیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس شخص نے شاہجہان کو ‘بھائی’ کہا۔ مرکزی اہلکار بھی گھر کی چھت پر چڑھ گئے ہیں۔ اس گھر کی ایک عورت نے کہا کہ وہ گھر کا بستر اور کپڑے بدل کر کچھ ڈھونڈ رہے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ لوگ کیا تلاش کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے سی بی آئی اکنجی پاڑہ جنکشن پر شاہجہاں کے گھر بھی گئی۔ سی بی آئی کے افسران مرکزی فورسیس سمیت تقریباً 50 لوگوں کی ٹیم کے ساتھ جمعہ کو سندیش کھالی پہنچی۔ ای ڈی کے دو اہلکار اور سنٹرل فارنسک ٹیم بھی موجود ہے ۔ وہ تالا کھول کر گھر میں داخل ہوئے ۔ مختلف دستاویز کو جمع کیا ہے ۔ اس کے بعد سی بی آئی سندیش کھالی کے شاہجہاں بازار گئی۔شاہجہاں کا دفتر اسی بازار میں ہے ۔ سی بی آئی بھی وہاں گئی۔ مرکزی ایجنسی کے افسران آس پاس کے لوگوں سے بات کی ہے ۔ اس کے بعد وہ شاہ جہاں کے علاقے سے چند کلومیٹر دور دگری پارہ گاؤں چلے گئے ۔ سی بی آئی اس وقت وہاں کے رہنے والے دین علی ملا کے گھر میں ہے ۔
کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم پر سی بی آئی سندیش کھالی میں ای ڈی پر حملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ اس واقعے کے مرکزی ملزم شاہ جہاں اب ان کی حراست میں ہے ۔ ذرائع کے مطابق سی بی آئی نے جمعرات کو دن بھر شاہجہاں سے پوچھ گچھ کی۔ اس کے فوراً بعد جمعہ کو سی بی آئی کی ایک ٹیم سندیش کھالی پہنچ گئی۔
چندریان-3 اور کئی غیر ملکی سیٹلائٹس کے لانچنگ سمیت اسرو کی متعدد حصولیابی کی ستائش کرتے ہوئے ، نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسرو نے ہمارے لاکھوں شہریوں کے معیار زندگی کوبہتر بناتے ہوئے عالمی سطح پر ہماری سائنسی صلاحیتوں اور ٹکنالوجی کی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے ۔
اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ اسرو کی کامیابی نے عوام کو تحریک دی ہے اور خلائی ٹیکنالوجی کو ہر گھر تک پہنچایا ہے ، نائب صدر جمہوریہ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ، قبل از وقت وارننگ اور پی ایم فصل بیمہ یوجنا اور پی ایم آواس یوجنا جیسے سرکاری پروگراموں میں اسرو کے تعاون کی تعریف کی۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ خلا کی تلاش اور فائدہ اٹھانے والی ٹیکنالوجی وکست بھارت 2047@ کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، نائب صدر جمہوریہ ہند نے ہندوستان کی عالمی سفارت کاری اور سافٹ پاور کو بڑھانے میں ایک اہم ادارے اور ایک معاون کے طور پر ابھرنے کے لیے اسرو کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا ‘‘مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ 2047 میں ہندوستان نہ صرف ایک ترقی یافتہ ملک ہوگا بلکہ ایک عالمی خلائی طاقت ہوگا” ۔
کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت، اسرو کے چیئرمین سریدھرا پنیکر سومناتھ، یو آر راؤ سیٹلائٹ سینٹر کے ڈائریکٹر ایم سنکرن، ، خلا کے محکمہ کی ایڈیشنل سکریٹری، محترمہ سندھیا وینوگوپال اور بنگلورو اور دیگر مراکز کے اسرو کے سائنس دانوں نے ( ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ) تقریب میں شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کلکتہ ہائی کورٹ نے اسکول سروس کمیشن کے ممبران کی سرزنش کی

Next Post

بائیڈن کا اسرائیل، حماس کے درمیان چھ ہفتوں کیلئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
یوکرین میں امریکی فوج بھیجنے کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا،امریکی صدر

بائیڈن کا اسرائیل، حماس کے درمیان چھ ہفتوں کیلئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.