منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بائیڈن کا اسرائیل، حماس کے درمیان چھ ہفتوں کیلئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-09
in عالمی خبریں
A A
یوکرین میں امریکی فوج بھیجنے کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا،امریکی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

ماسکو//
امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کے روز کہا کہ امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے اور اسرائیل اور حماس کے درمیان "فوری طور پر چھ ہفتے کی جنگ بندی” کا مطالبہ کر رہا ہے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ غزہ میں معصوم جانوں کا تحفظ اور بچاؤ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
بائیڈن نے کانگریس کے دونوں ایوانوں کے سامنے، اپنے سالانہ سٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران کہا: "غزہ کے لیے امداد ایک سودے بازی کی چیز نہیں ہو سکتی،” اسرائیلی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "غزہ کے لیے انسانی امداد کا سودا نہیں کیا جا سکتا۔” انہوں نے مزید کہا، "ہم غزہ میں امداد کی سب سے بڑی رقم لانے کے لیے کام کر رہے ہیں، اور ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کی اجازت دے۔”
امریکی صدر نے کہا: "ہم امداد پہنچانے کے لیے فوج کو غزہ میں ایک بندرگاہ قائم کرنے کی ہدایات دیں گے،” انہوں نے حماس سے سات اکتوبر کے حملے میں ملوث افراد کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ”ہم نے بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حوثیوں کے خلاف حملے کیے ہیں۔”
دریں اثنا، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے جمعہ کے روز اپنے اسرائیلی ہم منصب یوآو گیلنٹ سے فون پر غزہ میں شہریوں کے لیے انسانی امداد کے ایئر ڈراپس پر بات کی۔
پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لائیڈ آسٹن نے گیلنٹ کو تمام ممکنہ داخلی مقامات کے ذریعے غزہ کے لیے امداد بڑھانے اور پٹی تک پہنچنے کے بعد اس کی محفوظ تقسیم کو یقینی بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں وزراء نے حماس کے زیر حراست تمام افراد کی فوری رہائی تک پہنچنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سی بی آئی کی ٹیم سندیش کھالی میں مختلف مقامات پر جانچ کررہی ہے

Next Post

سعودی عرب میں رمضان کے چاند سے متعلق ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کا امریکہ ساتھ نہیں دے گا

2025-06-30
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردینگے: ایران

2025-06-30
سمندر میں موسکوا بحری جہاز سے دھویں کے بادل …کیئف اور ماسکو کے متضاد دعوے
عالمی خبریں

ملائیشیا میں کشتی پلٹنے سے تین افراد ہلاک

2025-06-30
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

فلپائن کے جنوبی علاقے میں 6.1شدت کا زلزلہ

2025-06-29
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کی ڈیل کی تردید کر دی!

2025-06-29
Next Post
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ

سعودی عرب میں رمضان کے چاند سے متعلق ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.