بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کئی اسکیمیں شروع کیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-08
in قومی خبریں
A A
سات امریکی خواتین کا دورہ افغانستان مایوس کن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

نئی دہلی// گزشتہ نو برسوں میں، مرکزی حکومت نے بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ، پردھان منتری اجولا یوجنا، تین طلاق پر پابندی اور ناری شکتی وندن ایکٹ منظور کرکے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی ترقی میں اپنا اہم تعاون دیا ہے ۔
ناری شکتی وندن ایکٹ، 2023 کی منظوری کے ساتھ، لوک سبھا، ریاستی اسمبلیوں اور دہلی اسمبلی میں خواتین کے لیے کل نشستوں کا ایک تہائی مخصوص ہونا ان کے لیے ایک بڑی حصولیابی ہے ۔
صنفی بااختیار بنانے کی طرف، ‘بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ’ (بی بی بی پی) اسکیم کے ذریعے ، حکومت نے صنفی امتیاز سے نمٹنے اور بچیوں کی قدر کو فروغ دینے کے لیے اہم عوامی تحریک پیدا کی ہے ۔ اس اسکیم نے کمیونٹی کی شرکت کے ذریعے بچیوں کے حقوق کے بارے میں بیداری بڑھانے کا کام کیا ہے ۔
اس اسکیم کے شروع ہونے کے بعد سے ، ثانوی تعلیم میں لڑکیوں کا داخلہ 2014-15 میں 75.51 فیصد سے بڑھ کر 2020-21 میں 79.46 فیصد ہو گیا ہے ، جو نمایاں پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے ۔
خواتین کو بااختیار بنانے کا دارومدار خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے پر ہے ، یہی وجہ ہے کہ حکومت نے اسٹینڈ اپ جیسی پہل کے ذریعے خواتین میں مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
ہندوستان کی ترقی کا سفر یہاں کی خواتین کو بااختیار بنانے سے گہرائی سے جڑا ہوا ہے ۔
حکومت نے خواتین کے لیے محفوظ رہائش کے لیے پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کا آغاز کیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 72 فیصد سے زیادہ گھر یا تو مکمل یا مشترکہ طورپر خواتین کی ملکیت میں ہیں۔ خواتین کو گھروں کی ملکیت فراہم کرکے ، پی ایم اے وائی -جی نے ان کی خواہشات کو پورا کیا ہے اور انہیں گھریلو فیصلہ سازی میں فعال طور پر حصہ لینے کا اختیار دیا ہے ۔
خواتین کی صحت اور حفاظت کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ، پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) مئی 2016 میں شروع کی گئی تھی، جس کے تحت دیہی اور پسماندہ خاندانوں کی خواتین کو کھانا پکانے کا صاف ایندھن (ایل پی جی) فراہم کیا جاتا ہے ۔ پی ایم یو وائی کے تحت 10 کروڑ سے زیادہ ایل پی جی کنکشنس کی تقسیم نے لاکھوں خواتین کی صحت کی حفاظت کی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک کا دفاعی نظام پہلے سے زیادہ مضبوط: راجناتھ

Next Post

جب سے وی کے سکسینہ لیفٹیننٹ گورنر بنے ہیں، غریبوں کے گھروں کو توڑا جا رہا ہے : اے اے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
Next Post
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

جب سے وی کے سکسینہ لیفٹیننٹ گورنر بنے ہیں، غریبوں کے گھروں کو توڑا جا رہا ہے : اے اے پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.