سرینگر///
روسی سفیدوں کے درختوں سے نکلنے والی روئی کی وجہ سے وادی کے لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
جگہ جگہ سفیدے کے درختوں سے نکلنے والی روئی فضا میں تیر رہی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کا سانس لینا مشکل ہو گیا ہے، سانس لینے کے دوران روئی منہ، ناک اور گلے میں داخل ہونے کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے سبب آج کے موسم میں انہیں اپنے بچوں کو اسکول بھیجنا بھی مشکل ہو گیا ہے وہیں ضعیف اور بیمار لوگ اس وبا کا عام شکار ہو رہے ہیں۔
اگرچہ گزشتہ برس انتطامیہ نے روسی سفیدے کے درختوں کو کاٹنے کے احکامات صادر کئے تھے تاہم بعد میں اس پر دوبارہ روک لگا دی گئی جس کا خمیازہ عام عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے درختوں سے نکلنے والی روئی ناک اور منہ میں چلی جاتی ہے جو چھاتی کے الرجی کا موجب بنتی ہے جب کہ اس روئی سے نزلہ، زکام اور دیگر امراض پیدا ہوجاتے ہیں۔