سرینگر/۷مارچ
وزیر اعظم مودی کا کہنا ہے کہ’زمین پر جنت پر آنے کا احساس الفاظ سے بالاتر ہے“۔
وزیر اعظم نریندر مودی’وکست بھارت وکست جموں کشمیر’ پروگرام کے دوران سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔
مودی نے کہا کہ 2014 کے بعد جب بھی میں یہاں آیا ہوں تو میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میں یہ تمام کوششیں آپ کے دل جیتنے کے لئے کر رہا ہوں اور میں دیکھ رہا ہوں کہ میں آپ کے دل جیتنے میں کامیاب رہا ہوں۔ میں سخت کوشش کرتا رہوں گا۔یہ مودی کی ضمانت ہے“۔
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کے اپنے پہلے دورے میں مودی 6400 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کریں گے۔
اس سے پہلے وزیر اعظم سرینگر ہوائی اڈے پر اترے اور اس کے بعد بادامی باغ چھاو¿نی کے لئے اڑان بھری جو فوج کی 15 ویں یا چنار کور کا ہیڈکوارٹر ہے۔
بادامی باغ چھاو¿نی میں مودی وار میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس کے بعد وہ’وکاست بھارت، وکشت جموں کشمیر’ پروگرام میں حصہ لینے کے لئے ایک قافلے میں گپکار اور زیرو برج کے راستے بخشی اسٹیڈیم گئے۔