ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

چین کا اپنا دفاعی بجٹ۷؍ فیصد تک بڑھانے کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-07
in عالمی خبریں
A A
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

چین نے اپنے دفاعی بجٹ میں ۷ء۲؍ فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ چین امریکہ کے بعد اپنے دفاع پر سب سے زیادہ اخراجات کرنے والا ملک ہے۔ ۲۰۱۳ءمیں شی جن پنگ کے چین کے صدر بننے کے وقت ملک کے دفاع کا بجٹ۷۲۰؍ارب یوآن تھا جو اب بڑھ کر۱۶۷۰؍ ارب یو آن (تقریباً۲۳۲؍ ارب ڈالر) ہو چکا ہے۔ خبر رساں ایجنسی `ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق چین نے گزشتہ برس بھی اپنے دفاعی بجٹ میں بڑا اضافہ کیا تھا اور دفاع کیلئے لگ بھگ۲۲۲؍ارب ڈالر مختص کئے تھے۔
چین کے امریکہ، تائیوان، جاپان کے علاوہ دیگر پڑوسی ممالک سے تعلقات میں کشیدگی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بحیرہ جنوبی چین پر دعوے کے سبب خطے میں انتہائی جدید فوجی ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے جبکہ جوہری ہتھیاروں کی دوڑ بھی بڑھ گئی ہے۔ چین نے مقننہ کے سالانہ اجلاس کے آغاز موقع پر منگل کو دفاعی بجٹ کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔ چین کی اسمبلی کے تین ہزار ارکان سے خطاب میں وزیر اعظم لی چیانگ کا کہنا تھا کہ ملک کے دفاع کو جدید ترین بنانے کیلئے بھر پور مالی وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ چین ۲۰۱۵ء کے بعد سے مسلسل اپنے دفاعی بجٹ میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے اور ایک دہائی سے بھی کم وقت میں اس کا دفاعی بجٹ دو گنا ہو چکا ہے۔ چینی حکومت دفاعی بجٹ میں ایسے وقت میں بھی اضافہ کر رہی ہے جب اس کی معاشی نمو سست ہو چکی ہے۔ چین کی خواہش ہے کہ وہ ایشیا میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو جن میں جاپان، جنوبی کوریا، فلپائن اور آسٹریلیا شامل ہیں، چیلنج کرتے ہوئے خطے میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اقوام متحدہ کے ۲؍ اداروں نے غزہ کے حالات کو تشویشناک قراردیا

Next Post

وزیر اعظم مودی کے دورے کے موقع پر بخشی اسٹیڈیم کو قومی ترنگے میں لپیٹ دیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

2026-07-24
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

2026-07-24
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

میئر نیویارک کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے بیان پر یوٹرن

2026-07-24
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے بیلسٹک میزائل اب بھی مؤثر جنگی صلاحیت کے حامل ہیں: امریکی اخبار

2026-07-24
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
Next Post
وزیر اعظم مودی کے دورے کے موقع پر بخشی اسٹیڈیم کو قومی ترنگے میں لپیٹ دیا گیا

وزیر اعظم مودی کے دورے کے موقع پر بخشی اسٹیڈیم کو قومی ترنگے میں لپیٹ دیا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.