اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

پیغام…

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-03-06
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

زمانہ بدل گیا اور کم بخت بڑی تیزی سے بدل گیا ہے… ایک وہ زمانہ تھا جب … جب بھارت دیش کے وزیر اعظم اپنے پاکستانی ہم منصب کو کوئی بھی پیغام … چھوٹا بڑا پیغام بھیج دیتے تھے تو … تو یہ بڑی خبر بن جاتی تھی… اس خبر پر نیوز روموں میں بحث و مباحثے ہوتے تھے… اسے دونوں ممالک کے تعطل کا شکار تعلقات میں ایک پیش رفت قرار دیاجاتا تھا… نئی امیدیں جنم لیتی تھیں کہ … کہ شاید یہ پیغام دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے میں مدد گار ثابت ہو جائیگا… لیکن… لیکن صاحب یہ اُس دور کی بات ہے جب اپنے بھارت دیش میں مودی جی کا دور شروع نہیں ہوا تھا … آج ملک کے شاہی تخت پر مودی جی براجمان ہیں… آج بھی دونوں ممالک میں تعلقات تعطل کا شکار ہیں… اور کئی برسوں سے شکار ہیں… آج بھی دونوں ممالک میں کسی بھی سطح پر کوئی رابطہ نہیں ہے…دونوں ممالک میں تجارت ہو رہی ہے اور… اور نہ کسی اور قسم کا میل جول… آج بھی ملک کے وزیر اعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو ایک اعدد پیغام بھیجا ہے… وزیر اعظم بننے پر مبارک بادی کا پیغام بھیجا ہے… لیکن ان کا پیغام بھیجنا آج کوئی خبر نہیں بنی… بڑی خبر تو صاحب دور کی بات ہے… اس پر نیوز روموں میں کوئی بحث ہو گی اور نہ کوئی ماہردونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں اس پیغام کی اہمیت پر کوئی بات کریگا… آج اس پیغام سے کوئی امید وابستہ نہیں کی جائیگی… کوئی اسے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کی سمت میں ایک ممکنہ شروعات قرار دیگا… آج یہ سب کچھ نہیں ہو گا… ایسا نہیں ہے کہ دونوں ممالک میں جو کچھ بھی تھا … جو بھی مسائل تھے وہ سب حل ہو گئے ہیں… وہ سب ہوا میں تحلیل ہو ئے ہیں… ایسا کچھ بھی نہیں ہے… وہ مسائل ہیں اور اپنی جگہ پر موجود ہیں… لیکن …مودی جی نے پاکستان کو … اپنے ہمسایہ ملک پاکستان کو اس کے ساتھ باہمی مسائل کے حوالے سے اتنا غیر متعلقہ بنا دیا ہے کہ… کہ اس کا ہونا یا نہ ہونا ایک ہی بات ہے… اور سچ تو یہ ہے کہ وزیر اعظم کی یہ پالیسی کام بھی کر گئی ہے کہ… کہ پاکستان کچھ بھی کہے… یہ کچھ بھی کرے لیکن… لیکن یہاں اپنے بھارت دیش میں کسی کے کان پر جُو تک نہیں رینگتی ہے اور… اور اس لئے نہیں رینگتی ہے کیوں کہ زمانہ بدل گیا ہے اور… اور ہاں اپنا بھارت دیش بھی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مجھ پر بی جے پی کا بی ٹیم ہونے کا الزام لگانے والے بی جے پی کی اے ٹیمیں ہیں: غلام نبی آزاد

Next Post

آدھ گھنٹہ کا ہوائی کرایہ ۳۵؍ہزار

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

آدھ گھنٹہ کا ہوائی کرایہ ۳۵؍ہزار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.