اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

آدھ گھنٹہ کا ہوائی کرایہ ۳۵؍ہزار

جموںوکشمیر کے تعلق سے ہوائی کمپنیوں کا استحصال جاری 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-06
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

استحصال ، کورپشن، بدعنوانی ، لوٹ کے طریقے مختلف ہوسکتے ہیں لیکن انہیں کسی بھی تعلق سے جائزیت عطانہیں کی جاسکتی ہے۔ ملوث چاہئے کوئی سرکاری آفیسر ہو یا سرکاری یا نیم سرکاری ادارہ، البتہ جو ذمہ دار اور فیصلہ ساز ہیں اگر وہ کسی اندھی مصلحت کے زیر اثر اپنی ناک کے نیچے اور اپنی کھلی آنکھوں سے یہ سب کچھ دیکھ بھی رہے ہوں، محسوس بھی کررہے ہوں لیکن خاموشی اختیار کرنے کا راستہ مسلسل اپنا ئے رکھے ہوں، توان کا بھی شمارمعاونت کے حوالہ سے اسی صف میں کھڑے لوگوں جو کورپٹ بھی ہیں، استحصالی بھی ہیں، لٹیرانہ طرزعمل بھی رکھتے ہیں اور بدعنوان بھی ہیں میں یقیناً شمار ہوناچاہئے۔
کشمیر اور جموں دونوں صوبوں کے عوام، سیاحت سے وابستہ سٹیک ہولڈر ، ادارے ، سرکاری ملازمین، کاروباری اورتجارتی طبقے ایک عرصہ سے چلارہے ہیں کہ ملک کی مختلف ہوائی جہازکمپنیاں جموںوکشمیر میں اپنے کاروبار کے حوالہ سے نہ صرف لٹیرانہ طرزعمل اختیار کئے ہیں بلکہ موسمی موشگافیوں کے تعلق سے صورتحال کا بڑے پیمانے پر ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے مسافروں کی جیبوں پر راست ڈاکے ڈال رہی ہیں۔
سرینگر اور جموں کا ہوائی سفر زیادہ سے زیادہ ۳۰؍منٹ کا ہے جبکہ سرینگر اور دہلی اور واپسی کاسفر ایک گھنٹہ یا سوا گھنٹہ کا ہے لیکن کسی بھی ہوائی کمپنی نے ان مخصوص روٹوں کیلئے کرایہ کے تعلق سے نہ کوئی پیمانہ مقرر کررکھا ہے اور نہ کوئی معیار، بس کرایہ کی وصولی حالات اور مواقع کے تابع۔ ملک کے ساتھ ہی کیا سرینگر کا زمینی رابطہ جموں کے ساتھ شاہراہ پرتودے گرآنے یا خراب موسمی حالات کے ہوتے کٹ جائے تو ہوائی کمپنیوں کی لوٹ شروع ہوجاتی ہے۔یہ معاملہ صرف دہلی ؍جموں اور سرینگر کے درمیان تک ہی محدود نہیں بلکہ لداخ ؍کرگل کے تعلق سے بھی یہی طریقہ کار عرصہ سے روا ہے۔
ابھی چند روز قبل بارشوں اور برفباری کے نتیجہ میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت معطل ہوئی، تو ہوائی کمپنیاں کہاں ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموش رہتی، آدھے گھنٹے کے ہوائی سفر کیلئے ۳۵؍ہزار روپے کے کرایہ کی طلبی کا آغاز ہوا۔ یوں بھی ان دو شہروں کے درمیان ہوائی سفر کیلئے اوسط کرایہ ۸؍ ۱۰؍ ہزار روپیہ طلب اور وصول کیاجارہاہے۔ اس کے برعکس یہی ہوائی جہاز کمپنیاں ملک کے دوسرے طویل ترین مسافتوں کیلئے جو کرایہ وصول کررہی ہیں وہ جموں وکشمیر سے وصولنے والے شرح کرایوں کی بہ نسبت کم سے کم ۶۰؍ فیصد تک کم ہے۔
ظاہر ہے ہوائی کمپنیوں کا یہ رویہ یا تو کسی مخصوص ایجنڈا کے تحت جموں وکشمیر کے ساتھ روا رکھا جارہا ہے یا بادی النظرمیں مقصد یہ ہے کہ مجبور لوگوں کی مجبوریوں کا جتنا ممکن ہوسکے اُسی قدر سرمایہ بٹورا جاتارہے۔ اس طرزعمل سے کشمیر کی سیاحتی صنعت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے اور نقصان پہنچانے کی ذمہ دار یہی ہوائی کمپنیاں ہیں۔
اگر چہ لوگوں ؍سیاحوں کی ایک بڑی تعداد مختلف وجوہات کی بنا پر ہوائی راستہ ہی اختیار کرتی ہے لیکن زمینی حقیقت یہی ہے کہ جموںوکشمیر کی سیاحت پر زیادہ لوگ ترجیح دیتے اگر جہازوں کاکرایہ معقول ہوتا۔ کشمیرکے برعکس جموںاس حوالہ سے قدرے مطمئن ہے کہ اس کا ریل رابطہ ملک کے ساتھ مضبوط ومستحکم ہے اور یہ بھی ایک وجہ ہے کہ لاکھوں کی تعدادمیں یاتری ویشنودیوی کے درشن کیلئے پہنچ رہے ہیں۔
ہوائی کمپنیوں کے اس کھلم کھلا استحصال سے کشمیر کے لوگ بحیثیت مجموعی بہت عاجز ہیں اور بڑی بے صبری سے ریل رابطہ کا انتظار کررہے ہیں۔ توقع تھی کہ یہ رابطہ گذرے دسمبر اور امسال جنوری کے آخیر تک بحال ہوگا لیکن بدقسمتی سے کچھ تکنیکی اور دیگر وجوہات کی بنا پر مزید کچھ مہینوں کی تاخیر ہوئی ہے۔ اُمید کی جارہی ہے کہ جب بھی سرینگر کے ساتھ ملک کا ریل رابطہ ہوجائے گا کشمیرکی بہت ساری مشکلات اور پریشانیوں کا حل بتدریج آسان  ہوتا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ اُمید کی جارہی ہے کہ ہوائی کمپنیوں کی بھی کشمیر کے حوالہ سے خرمستیوں اور لٹیرانہ طرزعمل سے عبارت زیادتیوں کا دور ختم ہوجائے گا۔
لیکن اس کے باوجود ہوائی سفر کی ضرورت اور اہمیت اپنی جگہ برقرار رہیگی کیونکہ سرے سے اس کا خاتمہ یا ترک ممکن نہیں۔ ہوائی کمپنیوں کی ان زیادتیوں اور کشمیر کے تعلق سے ناروا طرزعمل سے مرکزی سرکاری بھر پور علمیت رکھتی ہے جبکہ سیاحت کی صنعت سے وابستہ مختلف اداروں اور سٹیک ہولڈروں کی طرف سے اب تک متعدد بار یہ مطالبہ اپیل کی صورت میں کیا جاتارہا ہے کہ ہوائی کمپنیوں سے کہاجائے کہ وہ اس لوٹ مار سے اجتناب کریں لیکن مرکزی سطح پر جو بھی ذمہ دارہیں انہوںنے اس تعلق سے کوئی قدم نہیں اُٹھایا البتہ ایک مرحلہ پر جموںوکشمیر ایڈمنسٹریشن کویہ مشورہ دیا گیا کہ وہ سفر پر عائد اپنے ٹیکس کی شرحوں میں کمی کریں۔
مرکز کے اس مشورہ کے بعد سے کمپنیوں کو اور زیادہ حوصلا ملا اور انہوںنے من چاہے کرایہ کی وصولی اور طلبی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کردیا جو ہر گذرتے ایام کے ساتھ شیطان کی آنت کی طرح لمبائی پکڑرہاہے۔ یہی وہ طریقہ کار اور طرزعمل ہے جس کو یہاں کے لوگ ، کاروباری ادارے وغیرہ لٹیرانہ ، بدعنوان اور کورپٹ طریقہ کار قرار دینے پر مجبور ہورہے ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پیغام…

Next Post

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 8 مارچ سے شروع ہوگا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
ٹکر کی زبردست کوشش کی بدوت آسٹریلیا کی جیت

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 8 مارچ سے شروع ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.