منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بیشتر مسلم ممالک میں رمضان المبارک ۱۲ مارچ سے شروع ہو نے کا امکان

سعودی عرب میں مقدس ماہ کے دوران مساجد میں افطار کرنے پر پابندی‘نمازوں کو ریکارڈ یا نشر کرنے پر بھی پابندی عائد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-03
in مقامی خبریں
A A
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھہی اشیائے خوردنی کی قیمتیں آسمان پر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

سرینگر//
مسلمانوں کو ہر سال رمضان المبارک کے مقدس ماہ کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے، ایسے میں کئی کئی ماہ قبل ہی ماہرین کی جانب سے پیشگوئیاں کردی جاتی ہیں کہ کون سے ملک میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق۱۱فروری۲۰۲۴ کو شعبان کا مہینہ شروع کرنے کے بعد کئی اسلامی ممالک۱۰ مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی تیاری کریں گے۔
ماہرین فلکیات کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ اس دن یعنی ۱۰مارچ کو مرکزی کنکشن صبح۹ بجے ہوگا، اس حساب سے ۱۰مارچ کو زیادہ تر اسلامی ممالک میں سورج کے غروب ہونے کے بعد ہی چاند دکھائی دینے کی امید ہے۔
کئی ماہرین فلکیات کا خیال ہے کہ۱۰مارچ کو پورے عرب اور اسلامی دنیا میں چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
فلکیات کے ماہرین کے مطابق اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز۱۲ مارچ بروز منگل سے متوقع ہے۔
اس دوران سعودی عرب کی وزارت برائے امور اسلامی و رابطہ نے رمضان المبارک کے دوران مساجد میں افطار کرنے پر پابندی عائد کر دی۔سعودی وزارت برائے امور اسلامی و رابطہ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد مساجد میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا ہے۔
سعودی وزارت برائے امور اسلامی نے مساجد کے لیے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے آئمہ مساجد پر پابندی عائد کردی ہے کہ وہ رمضان المبارک میں لوگوں کو افطار کروانے کے لیے کسی قسم کے عطیات قبول نہیں کریں گے۔
جاری کردہ ہدایات کے مطابق رمضان المبارک میں مساجد کے باہر مختص کردہ مقامات پر افطار کروائی جاسکے گی۔
علاوہ ازیں نمازوں اور دیگر سرگرمیوں کو ریکارڈ کرنے یا نشر کرنے کیلئے کیمروں کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔
سعودی وزارت برائے امور اسلامی نے آئمہ مساجد کو ترغیب دی ہے کہ وہ رمضان کے دوران نماز تراویح کو طویل کرنے سے گریز کریں اور عوام کو روزوں اور ان کے فوائد کے بارے میں عملی معلومات فراہم کریں۔
دریں اثنا حرمین شریفین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی نگرانی میں رمضان المبارک منصوبے کا اعلان ہوگا۔
اس مقصد کیلئے خصوصی تقریب کل اتوار کو ایک بجکر ۴۵منٹ پر حرمین شریفین انتظامیہ کے صدر دفتر میں مکہ مکرمہ میں رکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران لاکھوں زائرین کے استقبال، انہیں بہترین خدمات کی فراہمی اور سہولت کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تیز آندھی چلنے سے۱۵۰نجی و سرکاری عمارتوںکو نقصان

Next Post

چٹانیں کھسک آنے سے سرینگر، جموں قومی شاہراہ بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
۵ گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک بحال

چٹانیں کھسک آنے سے سرینگر، جموں قومی شاہراہ بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.