منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

کیا پھیرن پہننا گناہ یا غداری ہے 

ڈریس کوڈ کی پابندی لازم لیکن تعصب نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-22
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

ڈویژنل فارسٹ آفیسر نے اپنے ماتحت ملازم فارسٹ گارڈ کے پھیرن پہننے کے حوالہ سے جاری حکم نامے پر زبردست عوامی ردعمل کے بوجھ تلے دب کر معذرت تو کرلی ہے لیکن معذرت میں جو لہجہ اور الفاظ استعمال کئے گئے ہیں اُن میں آفیسر کے تحکمانہ انداز اور لسانی عصبیت کی جھلک نمایاں طور سے محسوس کی جارہی ہے۔انہیں اپنے حکمنامے پر نہ ندامت ہے اور نہ کوئی شرمندگی ہے۔
مذکورہ آفیسر کا پھیرن کے تعلق سے متعصبانہ اور نفرت آمیز بیان عین اُسوقت سامنے آیاہے جب ملکی سطح پر زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ چھوٹے بڑے سلیبرٹی بشمول پھیرن کے دیوانے ہورہے ہیں، ہر بازار ہر سڑک، ہر مال اور ہر جگہ لڑکیاں اور خواتین باالخصوص کشمیر ی پھیرن زیب تن نظرآرہی ہیں جبکہ ملک کے سرکردہ تاجر اور کاروباری اداروں نے بڑے پیمانے پر انواع اقسام  ڈیزائنوں کے ساتھ پھیرن کی تیاری ، سپلائی اور خرید وفروخت کو اب اپنے معاش کا ذریعہ اور حصہ بنالیا ہے۔
کشمیرمیںلوگوں کے رہن سہن ، طرز زندگی اور معمولات قطع نظر موسمی حالات کے پھیرن اور ان کا صدیوں پرانا ساتھ ہے بلکہ چولی دامن کا رشتہ ہے۔ اس کی تاریخ کی گہرائیوں میںنہ جاتے ہوئے کہ پھیرن زمانے اور موسمی حالات کے بدلتے تقاضوں کے ساتھ ساتھ کب اور کس کِس دور میں اپنا طرز تبدیل کرتا رہا لیکن زمینی حقیقت یہی ہے کہ پھیرن کے بغیر کشمیر اور کشمیریوں کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتاہے ۔
سوال یہ ہے کہ پھیرن کی اس مخصوص تاریخی حیثیت کا کیامذکورہ جنگل آفیسر کو علم نہیں، یا وہ اپنے حوالہ سے کسی نخوت ، لسانی تعصب یا سب سے بڑھ کر کشمیریوں کو کسی اور نگاہ سے دیکھنے کے خوگر ہیں، کیونکہ جموں وکشمیر میں آبادی کے کچھ مخصوص نظریات اور فکر سے وابستہ افراد اورگروہے کشمیر یوں کو تو قیری نگاہ سے نہیں بلکہ کسی اور اپنی اختراعی نگاہ سے دیکھنے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ غالباً مذکورہ ڈویژنل فارسٹ آفیسر کا تعلق اُسی قبیلے سے ہے۔
اس مخصوص واقعہ کے تناظرمیں یہ سوال بھی کیا جارہا ہے کہ کیا پھیرن نما لباس ملک کے کسی نظریہ یا عقیدے سے غداری ہے، کسی قانون کی خلاف ورزی ہے، کسی شریعت کی رئو سے گناہ عظیم ، گناہ کبیرہ یا گناہ صغیرہ ہے۔کیا جموں وکشمیر سرکار نے کبھی کسی مرحلے پر کسی قانون یا ضابطہ کو وضع اور نافذ کرکے پھیرن کے استعمال کو شجر ممنوع قراردے رکھا ہے، مذکورہ جنگل آفیسر کو ان سارے سوالوں کا جواب تو دینا پڑے گا اور اگران سارے سوالوں کا جواب نفی میں ہے تو کیا یہ ثابت نہیں ہوتا ہے کہ جو حکم نامہ فارسٹ گارڈ کی معطلی کے حوالہ سے بھرپور منافرت کے ساتھ اجراء کیا ہے وہ اس کے اپنے اُس قبیلے کی طرززندگی اور طرز معاشرت ہی کا محض ایک تسلسل ہے۔
عین اس وقت جب اس حوالہ سے سرعام چرچے ہورہے تھے اور مختلف حلقوں سے شدید ردعمل اور غصہ کااظہار سامنے آرہا تھا سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ پھیرن پہنے نوگام ریلوے اسٹیشن پر اخبار نویسوں سے بات کرتے اور سنگلدان ریلوے اسٹیشن تک ریل سروس کو وزیراعظم نریندرمودی کے ہاتھوں افتتاحی رسم کی تقریب میں شرکت کیلئے ریل گاڑی میں اسی پھیرن کو زیب تن کئے محو سفر دیکھتے گئے۔ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی بھی عموماً پھیرن زیب تن کرکے اپنی سیاسی سرگرمیوں میںنظرآرہی ہے۔ یہاں تک کہ گذشتہ روز کشمیرکا صوبائی کمشنر مسٹر وجے کماربدھوری شدت کی سرد لہر کے پس منظرمیں پھیرن پہنے سڑکوں اور پروجیکٹوں کا معائنہ کرتے نظرآئے۔ کس کس کی مثال پیش کی جائیگی۔ جنگل آفیسر کو ان سب کے بارے میں از خود معلومات اور جانکاری حاصل ہونی چاہئے۔ پھر بھی ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جنگل آفیسر ہوتے وہ جنگلی حدود میں خود کو قید کئے ہیں، جنگل حدود اور جنگل کی جغرافیا سے باہر کی دُنیا کا اسے کوئی علم نہیںکہ جنگل سے باہر کی آبادی کا طرز زندگی کیا ہے، ان سب کے ہوتے یہ بھی محسوس ہورہا ہے کہ غالباً وہ اس دُنیا کا نہیں بلکہ کسی اور ہی دُنیا کا مخلوق محسوس ہورہا ہے۔
فارسٹ گارڈ کو چرواہا سے تشبیہ دے کر مذکورہ آفیسر نے کشمیر اور جموں کی لاکھوں کی تعداد میں چوپان آبادی کی کردار کشی کی ،انہیں گالی دی، ان کی بے عزتی کی اور سب سے بڑھ کر اس طبقے کے تئیں اپنے نفرت اور تعصب کا دانستہ اور شعوری اظہارکیا۔ مختلف طبقوں کے درمیان نفرت کے بیج بونے اور متعصبانہ رویہ یا زبان یا سرگرمی سے عبارت کوئی غیر فطری حرکت کی پاداش میں عموماً ملوثین کے خلاف یو اے پی اے (UAPA) کے مروجہ قانون کے تحت تادیبی کارروائی کی جاتی ہے، لیکن ابھی تک یوٹی ایڈمنسٹریشن نے مذکورہ متعصب آفیسر کے خلاف کوئی کارروائی بظاہر نہیں کی ہے جبکہ متعلقہ قانون کے تحت یہ کیس کارروائی کے حوالہ سے ایک فٹ کیس ہے۔
تاہم اس بات سے بھی انکار نہیں کیاجاسکتا ہے کہ بعض سروسز کے تعلق سے کچھ ضوابط اور قوائد مقر رہیں، چاہئے ان کا تعلق ڈریس کوڈ سے ہو یا ڈسپلن سے، ان کی خلا ف ورزی جائز نہیں اور نہ ہونی چاہئے، اس مخصوص معاملے پر اگر فارسٹ گارڈ مذکورہ نے قوائد وضوابط یا ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کی ہو یا اور کسی حوالہ سے خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہو تو آفیسر مذکورہ کیلئے لازم تھا کہ وہ اُسی حدود میں رہتے انضباطی کارروائی کرتے، پھیرن کو تنقید اوراپنی متعصبانہ فکر اور ذہنیت کا نشانہ بناکر چرواہے پیشے سے وابستہ لوگوں کی توہین کرنے کی ضرورت کیوں اور کہاں سے پیدا ہو ئی تھی؟یہ سب کے لئے غور طلب اور فکر طلب معاملہ ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں: ہواؤں نے رخ بدل دیا

Next Post

برطانیہ: اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال کو روکنے کیلئے نئی پالیسی کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
جولائی میں موبائل صارفین کی تعداد میں معمولی اضافہ

برطانیہ: اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال کو روکنے کیلئے نئی پالیسی کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.