بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

غلام نبی آزاد کا لوک سبھا الیکشن نہ لڑنے کا اشارہ

کہااین سی اقتدار کیلئے کسی سے بھی اتحاد کر سکتی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-18
in مقامی خبریں
A A
وادی میں جنگجوئیت نہ ہونے کے برابر ہے‘ترقیاتی سرگرمیوں سے اس کا فائدہ اٹھا جائے:آزاد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

جموں//
سینئر سیاسی لیڈر غلام نبی آزاد نے ہفتہ کے روز اشارہ دیا کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے کیونکہ وہ اپنی نو تشکیل شدہ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے امیدواروں کے لئے مہم چلائیں گے۔
۲۰۱۴ کے لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد انتخابات لڑنے سے گریز کرنے والے آزاد نے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے کہا کہ وہ تیاری کریں کیونکہ ۲۰۲۴ جموں و کشمیر کے لئے انتخابی سال ہوگا۔
نگروٹا میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کئی دہائیوں کی وابستگی کے بعد کانگریس سے استعفیٰ دینے والے آزاد نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی اپیل کی کہ وہ احتجاج کرنے والے کسانوں کے مسائل کو ہمیشہ کیلئے حل کریں کیونکہ یہ احتجاج نہ تو حکومت کیلئے اچھا ہے اور نہ ہی کسانوں کیلئے۔
آزاد نے کہا’’پارلیمنٹ انتخابات ۱۰۰فیصد اپنے وقت پر ہو رہے ہیں اور میں (جموں و کشمیر میں) اسمبلی انتخابات کے بارے میں صرف اندازہ لگا سکتا ہوں کیونکہ میرا الیکشن کمیشن یا حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ لیکن یہ (اسمبلی انتخابات) ہونے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ نے ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے‘‘۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں خود الیکشن لڑیں گے، آزاد نے کہا’’مجھے اپنی پارٹی (امیدواروں) کیلئے مہم چلانی ہے اور اگر میں انتخاب لڑتا ہوں تو مجھے ایک ہی جگہ رکھا جائے گا۔
اگست ۲۰۲۲ میں کانگریس سے الگ ہونے کے بعد آزاد نے جموں خطے میں اپنی پارٹی بنائی۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا دعویٰ ہے کہ پیر پنجال کے جنوب میں ڈوڈہ، کشتواڑ، بھدرواہ اور پونچھ جیسے علاقوں میں ووٹ بینک رکھنے والے آزاد اپوزیشن پارٹی کے امیدواروں کے ووٹ تقسیم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
آزاد نے نیشنل کانفرنس کو ایک موقع پرست پارٹی قرار دیا، جو اقتدار میں آنے کی صورت میں کسی کے ساتھ بھی اتحاد کر سکتی ہے۔
کسانوں کے جاری احتجاج کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ دوسرا موقع ہے جب بڑے پیمانے پر احتجاج ہو رہے ہیں۔’’میں وزیر اعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان کے مسائل کو ہمیشہ کے لئے حل کریں۔ یہ حکومت اور کسانوں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کے لئے بھی اچھا نہیں ہے جنہیں گھومنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا‘‘۔
قبل ازیں نگروٹا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آزاد نے پنڈتوں سمیت کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ وادی میں اپنی زمین یں فروخت نہ کریں۔انہوں نے کہا’’حالات بہتر ہو رہے ہیں اور ہمیں کبھی کبھار ہونے والے واقعات (دہشت گرد حملوں) سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ اس طرح کے حملے نہیں ہونے چاہئیں لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ امریکہ جیسے محفوظ ترین مقامات سمیت ہر جگہ فائرنگ کے واقعات ہو رہے ہیں۔ لیکن کوئی بھی خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے فرار نہیں ہوتا ہے‘‘۔ انہوں نے لوگوں سے مل جل کر رہنے اور آنے والے انتخابات کی تیاری کرنے کی درخواست کی۔
آزاد نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ۱۰سالوں سے کوئی اسمبلی انتخابات نہیں ہوئے ہیں جس میں بہت ساری ’اچھی اور بری‘ چیزیں دیکھی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کو چھوڑ کر ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ معاشرے کے تمام طبقوں کے لوگوں کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے کیا کیا جاسکتا ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرکز کی جموں کشمیر کیلئے سڑکوں کی اپ گریڈیشن کیلئے ایک اور پیکیج کو منظوری

Next Post

کے پی ڈی سی ایل نے جنوری میں۲۷ہزار کنکشن کاٹ دئیے گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
Next Post
’بجلی چوروں پر فوجداری الزامات عائد ہوں گے ‘

کے پی ڈی سی ایل نے جنوری میں۲۷ہزار کنکشن کاٹ دئیے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.