جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سچن نے تاج محل کے حسن کا دیدار کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-16
in کھیل
A A
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ بے رحم ثابت ہو سکتا ہے : سچن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

آگرہ،//) بھارت رتن اور ماسٹر بلاسٹر کرکٹر سچن تندولکر اپنی اہلیہ انجلی کے ساتھ تاج محل دیکھنے جمعرات کو یہاں پہنچے۔ سچن کو تاج محل میں دیکھ کر سخت سیکیورٹی کے باوجود مداحوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔
سابق ہندوستانی کپتان سچن اپنی اہلیہ انجلی کے ساتھ سہ پہر تین بجے شلپ گرام پارکنگ پہنچے۔ جہاں سے وہ گولف کارٹ میں تاج محل کے مشرقی دروازے پر پہنچے۔ سچن تنڈولکر کو دیکھتے ہی ان کے مداحوں کا ہجوم ایسٹ گیٹ پر جمع ہوگیا۔ سچن کی آمد کی اطلاع ملتے ہی ٹورزم پولیس نے حفاظتی انتظامات سخت کر دیے تھے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے سچن تنڈولکر کے گرد حفاظتی حصار بنالیا۔ انہیں حفاظتی حصار میں رائل گیٹ لے جایا گیا۔
رائل گیٹ پہنچنے کے بعد سچن نے اپنی اہلیہ کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کروایا۔ تصویریں کئی زاویوں سے لی گئیں۔ اس کے بعد وہ ڈیانا بنچ پہنچ گئے۔ یہاں انہوں نے ویڈیو گرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کروایا۔ سچن کو تاج محل میں موجود سیاحوں نے فوراً پہچان لیا اور تاج محل کمپلیکس میں ان کے ساتھ تصاویر لینے اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کی دوڑ شروع ہو گئی۔
ڈیانا ٹیبل پر تصویریں لینے کے بعد سچن اپنی اہلیہ انجلی کے ساتھ مرکزی یادگار پر پہنچے جہاں انہوں نے گائیڈ سے تاج محل اور اس کی تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ سچن نے بھی ہاتھ ہلا کر مداحوں کا استقبال کیا۔
تاج محل کے دورے کے دوران سچن تنڈولکر اور انجلی ٹنڈولکر کے ساتھ ڈی سی پی سٹی سورج رائے، ڈی سی پی ویسٹ، اے سی پی تاج سیکورٹی سی آئی ایس ایف کے اہلکار موجود تھے۔ سچن تقریباً 40 منٹ تک تاج محل میں رہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا الیکشن… ہم ہی اہم ہیں

Next Post

پی ایس ایل9؛ سرفراز کے ہیڈکوچ شین واٹسن سے متعلق اہم انکشاف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

2026-07-24
دہلی کو کلدیپ اور وارنر سے بہت امیدیں ہیں
کھیل

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

2026-07-24
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
Next Post
سائمن ڈول کی سرفراز احمد کی کپتانی پر شدید تنقید

پی ایس ایل9؛ سرفراز کے ہیڈکوچ شین واٹسن سے متعلق اہم انکشاف

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.