سرینگر//
وادی کشمیر کے مختلف کالجوں میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے لیکچررروں نے منگل کے روز گیسٹ فیلکٹی آرڈر کے خلاف احتجاج درج کرکے اس کو واپس لینے کا پر زور مطالبہ کیا۔
احتجاجی اساتذہ نے ہاتھوں میں بینرس بھی اٹھا رکھے تھے جن پر’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘وغیرہ جیسے نعرے درج تھے ۔
اس موقع پر ایک احتجاجی لیکچرر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا’ہم اکیڈیمک ارینجمنٹ پر کام کر رہے ہیں اور اب گیسٹ فیکلٹی کا آرڈر نکالا گیا ہے جو ہمیں منظور نہیں ہے کیونکہ اس آرڈر کے تحت ہم صرف اگست تک کام کر سکتے ہیں‘‘۔
احتجاجی لیکچرر نے کہا کہ اس آرڈر کے تحت کام کرکے ہم زیادہ سے زیادہ۴سو روپے یومیہ کما سکتے ہیں جس سے ہمارا ذاتی خرچہ پورا نہیں ہوسکتا ہے تو گھر کا خرچہ کیسے چلا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ اس آرڈر کو واپس کیا جائے ۔احتجاجی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اکیڈیمک ارینجمنٹ کو بر قرار رکھا جائے ۔