جموں///
فوجی جوانوں نے پونچھ کے مینڈھر علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک پاکستانی ڈورن کی طرف سے کی جانے والی در اندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر رستم پوسٹ کے نزدیک ایک پاکستانی ڈورن نے در اندازی کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود جوانوں نے ۳سے۴گولیاں چلا کر اس کو واپس جانے پر مجبور کر دیا۔
ذرائع نے کہا کہ اس واقعے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں سر حد کے پاس گذشتہ برسوں کے دوران ڈرون نظر آنے کے واقعات میں اضافہ درج ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سر حد پار سے ہتھیاراور منشیات سمگل کرنے کے لئے ان ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر پولیس نے حال ہی میں سرحد پر ڈرون دکھائی دینے کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والے کو۳لاکھ روپیے کے نقدی انعام سے نوازنے کا اعلان کیا ہے ۔