سرینگر//
سرینگر کے مسکین باغ علاقے میں آتشزدگی کی ایک واردات کے دوران رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کی سہ پہر ناو پور ہ مسکین باغ میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً مکان کو پوری طرح سے لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں رہائشی مکان پوری طرح سے خاکستر ہوا ہے ۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ چھ فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
بتادیں کہ سری نگر کے باغ مہتاب علاقے میں بدھ کی شام کو آگ کی ایک واردات میں ‘ڈائی پر ’فیکٹری تباہ ہوئی۔