جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

انڈیا بلاک:اپنی موت آپ…؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-02-09
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

انڈیا بلاک کا حال بے حال کیوں ہے اس کو سمجھنا کوئی مشکل کام‘ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے اور… او ر بالکل بھی نہیں ہے ۔ اپنے گورے گورے بانکے چھورے عمر عبداللہ ‘ جن کی جماعت نیشنل کانفرنس ’انڈیا‘بلاک کا حصہ ہے ‘ کے حالیہ بیانات سمجھنے سے ہی یہ بات سمجھ میں آجاتی ہے کہ… کہ آخر’ انڈیا‘ بلاک آگے کیوں نہیں بڑھ رہا ہے… الیکشن … لوک سبھا الیکشن سر پر ہیں اور ابھی کسی بھی ریاست میں سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق نہیں ہو پارہا ہے ۔ اپنے عمرعبداللہ نے روز گزشتہ جموں میں کہا کہ… کہ جموں کشمیر میں صرف ان نشستوں کی تقسیم پر بات ہو گی جو بی جے پی کے قبضے میں ہیں… ان تین نشستوں پر نہیں جو نیشنل کانفرنس کے پاس ہیں… گورے گورے بانکے چھورے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ …کہ نیشنل کانفرنس اپنی تین نشستوں میں سے کوئی ایک بھی نشست’ انڈیا‘ بلاک کی کسی اور جماعت کیلئے نہیں چھوڑے گی اور… اور اس لئے نہیں چھوڑے گی کیونکہ نیشنل کانفرنس اس بلاک کا حصہ ہے اور… اور یوں یہ تینوں نشستیں انڈیا بلاک کی ہی ہیں… کسی اور کی نہیں ۔ سننے میں تو عمرعبداللہ کی بات بڑی معقول نظر آتی ہے… اس میں منطق بھی ہے… لیکن … لیکن ایک بات جو ہم نہیں سمجھ رہے ہیں کہ… کہ اگر عمر عبداللہ کی اس بات کو تسلیم کیا جائے تو… تو پی ڈی پی کہاں جائیگی کہ پی ڈی پی بھی تو’ انڈیا‘ بلاک میں شامل ہے ۔ ہاں مانتے ہیں کہ پچھلے لوک سبھا الیکشن میں پی ڈی پی کے حصے میں کوئی بھی لوک سبھا سیٹ نہیں آئی تو… تو کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ ہونے والے لوک سبھا الیکشن میں اسے اپنے امیدوار کھڑا کرنے کا حق نہیں ہے اور… اور اس لئے نہیں ہے کیوں کہ پچھلے الیکشن میں اسے شکست ہو ئی تھی… اور این سی کو حق اس لئے ہے کیوں کہ یہ جیت گئی تھی… یہ کیا بات ہوئی ؟یقینا پی ڈی پی کو یہ قبول نہیں ہو گا اور … اور ہونا بھی نہیں چاہئے۔وہ یقینا لوک سبھا الیکشن سے دستبردار نہیں ہو گی اوراپنے امیدواروں کو میدان میں اتارے گی… ایسا ہونے پر کشمیر میں مقابلہ این سی اور پی ڈی پی میں ہو گا اور… اور یہ دونوں جماعتیں ’انڈیا‘ بلاک کا حصہ ہیں… اُس ’انڈیا‘ بلاک کا جسے ہر جگہ‘ہر ریاست میں ایسی کی صورتحال کا سامنا ہے اور… اور اسی لئے یہ اپنی موت آپ مررہا ہے اور… اور سو فیصد مررہا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روس غزہ کے تنازع میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے کام کر رہا ہے: پوٹن

Next Post

جموں کشمیر کیلئے دونوں تخصیصی بلوں کی منظوری

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس

جموں کشمیر کیلئے دونوں تخصیصی بلوں کی منظوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.